• 5 مئی, 2024

اللہ نے ہر نبی کی ایک خواہش رکھی ہوتی ہے

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم خود اپنی دلی خواہش کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: اللہ نے ہر نبی کی ایک خواہش رکھی ہوتی ہے اور میری دلی خواہش رات کی عبادت ہے۔

(المعجم الکبیر للطبرانی باب سعید بن جبیر عن ابن عباس ؓ)

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا رسول اللہؐ کی نماز یعنی تہجد کی نماز کی کیفیت کے بارے میں فرماتی ہیں: حضور صلی اللہ علیہ وسلم رمضان یا اس کے علاوہ دنوں میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہ پڑھتے تھے مگر وہ اتنی لمبی اور پیاری اور حسین نماز ہوا کرتی تھی کہ اس نماز کی لمبائی اور حسن و خوبی کے متعلق مت پوچھو۔

(بخاری کتاب التھجد۔ باب قیام النبیؐ باللیلٍ فی رمضان وغیرہ)

پچھلا پڑھیں

شادی پر مبارکباد کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2023