• 20 اپریل, 2024

جماعت کی خواتین اپنی عزت و وقار کو قائم رکھتی ہیں

دورہٴ امریکہ 2022ء میں ملاقاتوں کے بعد حضور انور ايدہ للہ بنصرہ العزيز مسجد فتحِ عظيم کي افتتاحي تقريب کيلئے تشريف لے گئے جو صيحون ميں تعمير ہوئي۔يہ ايک ايسا شہر ہے جہاں اليگزنڈر ڈوئي کے متعلق ايک عظيم پيشگوئي پوري ہوئي۔حضور کے خطاب سے قبل شاملين نے مختلف مہمانان کرام کے خيالات بھي سماعت فرمائے۔

صيحون شہر کے ميئر نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ يہ ميري خواہش اور دعا ہے کہ يہ عبادت گاہ ہمارے ماضي اور مستقبل کيلئے ايک پل کاکردار ادا کرےپس جماعت احمديہ کو انکي صيحون شہر کيلئے شاندار خدمات کا شکريہ ادا کرتے ہوئے اور آپ کو اس شہر کو مزيد بہتر بنانے کيلئے عزم اور اس کے باشندوں کي فلاح و بہبودي کو بہتر بنانے کيلئے ہم شہر کي چابي کو حضور انور کي خدمت ميں پيش کرتے ہيں۔

ايک اور مہمان عورت نے اپنے خيال کا اظہار کرتے ہوئے بيان کيا کہ حضور انور حقوق نسواني کے بھي علمبردار ہيں جس کي ميں خود عيني گواہ ہوں کيونکہ ميں نے صيحون کي احمدي خواتين کے ساتھ وقت گزارہ ہے۔اس جماعت کي خواتين اپني عزت و وقار کو قائم رکھتي ہيں اور ہماري اس کميونٹي کي بڑي فعال رکن ہيں۔

ايک مہمان نے اپنے خيال کا اظہار کرتے ہوئے بيان کيا کہ بہت ہي خوبصورت دن ہے اور ميں يہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے ساتھ يہاں پر ہونا ايک اعزاز کي با ت ہے اور ايسي تقريب ميں موجود ہونا (مسکراتے ہوئے کہا کہ) جہاں پر ميرا نام صحيح طرح سے ادا کيا جاتا ہے ايک اعزاز کي بات ہے۔ ہم نے امريکہ کے کنگريشنل /ايواني ريکارڈ ميں اس تاريخي دن کي ياد کو محفوظ کر ديا جو تاريخ کے ورقوں ميں محفوظ رہے گي تا کہ يہ ياد رہے کہ آج کے دن اس پُر مسرت تقريب ميں کيا رونما ہوا۔

حضور انور ايدہ اللہ بنصرہ العزيز نے فرمايا: ’’آج حضرت مرزا غلام احمد مسيح موعود و مہدي موعود ؑ کے پيروکار اللہ تعاليٰ کا شکر اد کرتے ہيں کہ ہم صيحون ميں مسجد فتحِ عظيم کا افتتاح کر رہے ہيں جو حقيقي مذہبي آزادي کي نشاني ہے۔ اس کے دروازے ايک روشن پيغام کے ساتھ کھلتے ہيں۔ جس ميں تمام لوگوں اور جماعتوں کے مذہبي حقوق اور پُر امن عقائد کا ہميشہ کے ليے تحفظ اور احترام کيا جائے گا۔جماعت احمديہ کا نصب العين بني نوع انسان کو روحاني نجات کي راہ پر گامزن کرنا ہے اور اس بات کو يقيني بنانا ہے کہ تمام لوگ خواہ کسي بھي رنگ و نسل کے ہوں خير سگالي اور ہم آہنگي کے جذبہ کے ساتھ اور حقيقي امن و سلامتي کے ساتھ زندگي بسر کريں۔۔۔ميں دل کي گہرائيوں سے دعا کرتا ہوں کہ يہ مسجد ان شاءاللّٰہ تمام انسانيت کے ليے ہميشہ امن، رواداري اور محبت کے مينار کا کام ديتي رہے۔ميري دعا ہے کہ يہ ايک ايسي جگہ ثابت ہو جہاں لوگ اپنے خالق کو پہچاننے، اس کے سامنے جھکنے اور بني نوع انسان کے حقوق ادا کرنے کے ليے پوري عاجزي کے ساتھ جمع ہوں کيونکہ ہمارا يقين ہے کہ ہم تب ہي کامياب اور خوشحال ہو سکتے ہيں جب ہم عبادت الٰہي اور انسانيت کے حقوق ادا کريں گے۔ ان الفاظ کے ساتھ ميں آپ سب کا شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آج کي شام ہمارے ساتھ شامل ہوئے ہيں۔ اللہ تعاليٰ آپ سب کو جزاء دے آمين۔ ميں راجہ صاحب اور ميئر صاحب کا بھي شکريہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے اس شہر کي چابي دي اور مجھے يقين ہے کہ اب يہ شہر محفوظ ہاتھوں ميں ہے۔آپ سب کا شکريہ۔

(الفضل آن لائن موٴرخہ 9؍دسمبر 2022ء)

پچھلا پڑھیں

شادی پر مبارکباد کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2023