• 5 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

خدا تعالیٰ پر کامل توکّل کی دُعا

حضرت عبدا للہ بن عباسؓ کے بیان کے مطابق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دُعا بالعموم پڑھتے تھے:

اَللّٰھُمَّ لَکَ اَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلتُ وَاِلَیْکَ اَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ اَللّٰھُمَّ اَعُوذُ بِعِزَّتِکَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ اَنْ تُضِلَّنِی اَنْتَ الْحَیُّ الَّذِیْ لَا یَمُوْتُ وَالْجِنُّ وَالْاِنْسُ یَمُوْتوْنَ

(صحيح مسلم كتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار باب التعوذ من شر ما عمل ومن شر ما لم يعمل)

ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنا سب کچھ تیرے سپرد کیا، اور تجھ پر ایمان لایا، اور تجھ پر توکّل کیا، اور میں تیری طرف جھکا، تیرے نام کے ساتھ ہی میں دشمن کا مقابلہ کرتا ہوں، اے اللہ میں تیری عزت کی پناہ چاہتا ہوں، تیرے سوا کوئی معبود نہیں کہ تو مجھے گمراہ نہ کرنا۔ تو ہی وہ زندہ ہستی ہے جس پر کبھی فنا نہیں جبکہ تمام انسان اور جِنّ بالآخر فنا ہو جائیں گے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ129-130)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

شادی پر مبارکباد کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2023