بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ
(الجامع الصغیر للسیوطی)
ترجمہ:اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
یہ سید ومولیٰ پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ ہر کام شروع کرنے سے پہلے کی عظیم الشان، افضل اور پیاری دعا ہے۔
حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہر وہ کا م جو بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِ کے بغیر شروع کیا جائے وہ ناقص اور برکت سے خالی ہوتا ہے۔
ایک اور روایت میں حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا ہر قابلِ قدر اور سنجیدہ کام اگر اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے بغیر شروع کیا جائے تووہ بے برکت اور ناقص رہتا ہے۔
ایک اور روایت میں ہے کہ ہر قابلِ قدر گفتگو (اور تقریر وغیرہ) اگر اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کے بغیر شرو ع کی جائے تو بے اثر اور برکت سے خالی ہوتی ہے۔
(ابنِ ماجہ۔ابواب النکاح)
(مرسلہ: مریم رحمٰن)