• 27 اپریل, 2024

اللہ تعالیٰ ’’دعا‘‘ کا تین طرح اجر دیتا ہے مگر شرط یہ ہے کہ ……

حضرت ابو ھریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :۔
جو شخص بھی اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا ہے اللہ اس کی دعا قبول کرتا ہے۔ یا تو دنیا میں ہی اسے وہ چیز عطا کر دی جاتی ہے۔ یا آخرت کے لئے اس کا اجر ذخیرہ کردیا جاتا ہے۔ یا پھر اس دعا کی مقدار کے برابر اس کے گناہوں کا کفارہ ادا ہوجاتا ہے ۔ بشرطیکہ وہ گناہ یا قطع رحمی کی دعا نہ کرےاور جلدی کا مظاہرہ نہ کرے۔

صحابہ کرامؓ نے عرض کیا یا رسول اللہ! جلدی سے کیا مراد ہے؟ آپ نے فرمایا : یہ کہے کہ میں نے اللہ سے دعا کی لیکن اس نے قبول نہ کی۔

(سنن الترمذی ابواب الدعوات باب نمبر 136)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اپریل 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اپریل 2021