• 23 اپریل, 2024

آج کی دعا

اَللّٰهُمَّ انْفَعْنِيْ بِمَا عَلَّمْتَنِيْ وَعَلِّمْنِيْ مَا يَنْفَعُنِيْ وَزِدْنِيْ عِلْمًاً الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلٰى كُلِّ حَالٍ وَّأَعُوْذُ بِاللّٰهِ مِنْ حَالِ أَهْلِ النَّارِ

(جامع ترمذی أَبْوَابُ الدَّعَوَاتِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ بَاب فِي الْعَفْوِ وَالْعَافِيَةِحدیث: 3599)

ترجمہ :اے اللہ! جو علم تو نے مجھے سکھایا ہے اس کے ذریعے مجھے نفع پہنچا۔ اور مجھے ایسا علم سکھا جو مجھے نفع پہنچائے۔ اور مجھے علم میں بڑھا۔ تمام تعریفیں ہر حال میں اللہ تعالیٰ کے لئے ہیں۔ میں آگ والوں کے حال سے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہوں۔

یہ پیارے آقا سید ومولیٰ، خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی نفع بخش علم کی دعا ہے۔

حضرت معاویہ ؓ بیان فرماتے ہیں کہ آنحضرت ﷺ نے فرمایا ہے کہ جس شخص کو اللہ تعالیٰ بھلائی اور ترقی دینا چاہتا ہے اس کو دین کی سمجھ دے دیتا ہے۔

(صحیح بخاری کتاب العلم)

حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ علم حاصل کرو۔ علم حاصل کرنے کے لئے وقار اور سکینت کو اپناؤ۔ اور جس سے علم سیکھواس کی تعظیم و تکریم کرو اور ادب سے پیش آؤ۔

(الترغیب والترھیب صفحہ1باب 78 بحوالہ الطبرانی)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2021