• 20 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

خاکسار انجینئر محمود مجیب اصغر
یکم جون 2021ء کے الفضل میں راہیان دربار خلافت (عمر معاذ کولیبابی، صدیق دبیا اور عبد الرحمن کناتے) صاحبان کا نہایت ایمان افروز سفر پاکستان پڑھ کر رونگٹے کھڑے ہو گئے اور مقام خلافت کی شان اور عظمت اور افریقن باشندوں کا جوش ایمان اور شوق زیارت اور خلیفہ وقت کے عشق میں پر عزم اور نہایت مشکل کا سامنا کر کے بالآخر منزل مقصود پر پہنچ جانا ایک افسانہ سے کم نہیں لگتا لیکن ایک حقیقت بن کر سامنے آیا ہے اور عشق ووفا کی داستان خلافت سے محبت و وفا کے گہرے جذبات پیدا کرنے کا باعث ہوا ہے. جزاھم اللہ احسن الجزاء

یہ تینوں عشاق خلافت اب کہاں ہیں ان کی خدمت میں محبت بھرا سلام

احمد بلال مغل صاحب مبلغ سلسلہ سکاسو (مالی) کا بھی بے حد شکریہ جنہوں نے یہ مضمون شائع کروایا۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر دے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2021