• 25 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 10 جولائی 2020ء

ہانگ کانگ میں سکول دوبارہ بند کردئے گئے/اٹلی میں لاک ڈاؤن ختم/ناروے کے تمام بارڈر کھول دئے گئے/علامی ادارہ صحت کی  تحقیقات ٹیم چین روانہ/برطانیہ کی قرنطینہ پالیسی پھر تبدیل/روس میں 11 ہزار اموات

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ23لاکھ                        اموات: 5لاکھ55ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 6264626
یورپ 2847887
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1238779
جنوب مشرقی ایشیا 1065093
افریقہ 410744
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 236958

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3038325 131884 64630 991
2 برازیل 1713160 67964 44571 1223
3 روس 793802 21604 26506 475
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 22ہزار

اموات: 12ہزار3سو

ریکور ہونے والے: 2 لاکھ52ہزار

(African News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 238339 3720
2 مصر 79254 3617 950 53
3 نائجیریا 30748 684

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRECOVERہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد81ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 66لاکھ40ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ11لاکھ71ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں9لاکھ69ہزار  جبکہ روس میں  4 لاکھ95ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 90ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 9سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ہانگ کانگ  میں کورونا مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد  حکومت نے تمام تعلیمی ادارے  دوبارہ بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(الجزیرہ)
  • اٹلی نے لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد  جہاں  بارڈرز اور فلائٹ آپریشن بحال کرناشروع کردئے ہیں وہیں حکام نے بعض مخصوص ممالک سے  آمدورفت ابھی تک معطل کررکھی ہے ، ان ممالک میں  کورونا سے انتہائی متأثر ہونے والے ممالک شامل ہیں۔(الجزیرہ)
  • ناروے نے  بھی اپنے تمام بارڈرز کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ اور تقریبا 20 سے زائد یورپی ممالک سے آمدورفت کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے کہ ناروے اگرچہ یورپی یونین کا رکن نہیں ،  البتہ Schengen ممالک میں ہونے کے باعث   یہاں ویزہ کے بغیر آمدورفت  ممکن ہے۔(الجزیرہ)
  • عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائریس کی ابتداء اور  حقائق کی بابت معلومات کیلئے اپنی  ٹیم چین روانہ کردی ہے۔جو اس بات کا جائزہ لے  سکے گی کہ وبا کا اس طرح وسیع پھیلاو کیسے ممکن ہوا ؟(الجزیرہ)
  • برطانیہ میں  بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے بنائی گئی قرنطینہ پالیسی میں ایک بار پھر تبدیلی متوقع ہے۔  تفصیلات کے مطابق فرانس اور اٹلی سمیت  تقریبا 70سے زائد ممالک سے آنے والے مسافروں کو اب  14 روزہ قرنطینہ نہیں کرنا پڑے گا۔(الجزیرہ)
  • روس میں  کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اموات میں بھی اضافہ جاری ہے۔ چنانچہ  گزشتہ 24 گھنٹوں میں 174 مزید اموات سے کل تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

آج کی دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جولائی 2020