• 26 اپریل, 2024

آؤ اپنے عہد کے مامور کی باتیں کریں

آؤ اپنے عہد کے مامور کی باتیں کریں
وادی ایمن میں بیٹھیں طور کی باتیں کریں
اک جہاں ہے ظلمت چاہ ضلالت میں اسیر
نار سے اس کو نکالیں نور کی باتیں کریں
ہر غلط فہمی کو ان کی دور کرنے کے لئے
مهدی موعود کے منشور کی باتیں کریں
خون باطل کا نہ ہو اعلائے حق کی راہ میں
دار پر بھی حضرت منصور کی باتیں کریں
وہ جو تھا دستور دیں خیر القروں کے دور میں
عہد حاضر میں اسی دستور کی باتیں کریں
گر چہ ہے سیل حوادث راہزن تسکین دل
غم سے گزریں حضرت مسرور کی باتیں کریں
اک نگاہ لطف کی ہے آرزو خاکی مجھے
آپ ان سے طالب مہجور کی باتیں کریں

نوٹ:۔ منصور اور مسرور حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کے الہامی نام ہیں۔

(عبدالرحمان خاکی مرحوم)

(ماہنامہ خالد جنوری ۱۹۹۵ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جولائی 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جولائی 2021