جانوروں پر رحم کرنا
آنحضرتﷺ رحمۃٌ للعالمین کی شفقت اور رحم سے بےزبان جانور بھی حصہ پاتے تھے۔ آپ ﷺ گھر کے پالتو جانوروں کے بارے میں تاکیداً خیال رکھنے کا ارشاد فرماتے۔ بے زبان پالتو جانوروں کا اگر ٹھیک طرح سے آرام اور کھانے کا خیال نہ رکھا جائے تو یہ ظلم کرنا اللہ کی طرف سے سزا کا موجب بن جاتا ہے۔
حضرت ابن عمرؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول پاکﷺ نے فرمایا کہ ایک عورت کو بلی کو تکلیف دینے کی وجہ سے سزا دی گئی۔ اس نے بلی کو بند کر کے بھوکا مار دیا۔نہ کھانا دیا نہ پانی۔ اور نہ اس کو چھوڑا کہ وہ چوہے وغیرہ کھا کر گزارہ کر سکے۔ اس ظلم کی وجہ سے وہ آگ میں دھکیل دی گئی۔
(بخاری کتاب الانبیا٫)
(مرسلہ: ناصرہ احمد،کینیڈا)