• 26 اپریل, 2024

احمدیت ایک شریں نغمہِ اسلام ہے

احمدیّت ایک شیریں نغمئہِ اسلام ہے
سارے اِنسانوں پہ یہ اللہ کا اِنعام ہے

ساقی و دِلبر ہمارا صحیفئہ قرآن
آبِ کوثر کے پلاتا یہ دَہر میں جام ہے

جانتا ہے سارا عالَم ہم ہیں عُشّاقِ رسولؐ
دعوتِ حق قَریہ قَریہ ہی ہمارا کام ہے

ہم محمدؐ کے سپاہی لشکر ِاِسلام ہم
دل فتح کرنا ہی آخرِ عشق کا انجام ہے

دیکھنا چاہے جو مومِن کا سفینہ ڈوبتا
وہ ہدایت سے خالی ،بندہء نا کام ہے

جو مقابل پر محمدؐ کے مسیحؑ کے آ گئے
ہیں گواہ یہ سارا عالَم ان کا بد انجام ہے

احمدیّت پر تو سورج اب نہیں ہوگا غروب
ہر کسی دُشمن کو ساجِدؔ انتظارِ شام ہے

(اِسحاق ساجِدؔ، جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 ستمبر 2021

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ