• 10 اکتوبر, 2024

ملکہ معظمہ الزبتھ دوم کی وفات پر حضرت امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

ملکہ معظمہ الزبتھ دوم کی وفات پر حضرت امام جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر ایدہ اللہ تعالیٰ کا پیغام

ملکہ معظمہ الزبتھ دوم کی وفات پر امام جماعت احمدیہ حضرت مرزا مسرور احمد ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے فرمایا:
’’ملکہ معظمہ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات یونائٹیڈ  کنگڈم اور کامن ویلتھ کے لئے ایک حقیقی عظیم نقصان ہے۔ احمدی مسلمان ملکہ معظمہ کی اپنی عوام کی خدمت کے منفرد انداز پر ہمیشہ شکر گزار رہیں گے، جو انہوں نے بہت وقار، خوبی، مضبوط اور مستحکم طریق پر لگن کے ساتھ اپنے طویل شاہی دور میں سرانجام دی۔

جماعت احمدیہ مسلمہ عالمگیر کی جانب سے خاکسار عزت مآب کنگ چارلس سوم (ممبر شاہی خاندان)  اور ساری قوم کی خدمت میں بہت مخلصانہ تعزیت پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ان سب کو کامل صبر سے نوازے اور اس عظیم صدمہ کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 ستمبر 2022

اگلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعہ فرمودہ 9؍ستمبر 2022ء