• 26 اپریل, 2024

نفس کا امتحان لے لینا

مخبری پر بیان لے لینا
جان لینا ہے جان لے لینا
خندقیں کھودنے سے کچھ پہلے
مشک, کافوردان لے لینا
صرف الفاظ کم نہ پڑ جائیں
تیر، ترکش، کمان لے لینا
بھول جانا قرابتیں ساری
نفس کا امتحان لے لینا
لوٹ آئے ہیں مشکلیں سہہ کر
غازیوں سے گیان لے لینا
ہولناکی سے ڈر لگے جس پل
آسماں کی امان لے لینا
دوستی کے اصول ہوتے ہیں
دوستوں سے زبان لے لینا
بھیج دینا پیام اپنوں کو
جان دی ہے نشان لے لینا

(حافظ اسدالله وحید- سیرالیون)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اکتوبر 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اکتوبر 2020