• 6 مئی, 2025

میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں

حضرت عمرؓ سے روایت ہے کہ مَیں نے آنحضرتؐ کو فرماتے ہوئے سنا کہ مَیں نے اپنے بعد صحابہ کے اختلاف کے بارہ میں اللہ تعالیٰ سے سوال کیا تو اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی کی کہ اے محمدؐ! تیرے صحابہ کا میرے نزدیک ایسا مرتبہ ہے جیسے آسمان میں ستارے ہیں۔ بعض بعض سے روشن تر ہیں۔ لیکن نور ہر ایک میں موجود ہے۔ پس جس نے اختلاف کے وقت تیرے کسی صحابی کی ایک بات میں بھی پیروی کی تو میرے نزدیک وہ ہدایت یافتہ ہو گا۔ حضرت عمر (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) نے یہ بھی کہا کہ حضور (صلی اللہ علیہ وسلم) نے فرمایا کہ میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں ان میں سے جس کی بھی تم اقتداء کرو گے ہدایت پا جاؤ گے۔

(مشکوٰۃ کتاب المناقب باب مناقب الصحابہ الفصل الثالث حدیث نمبر 6018)

پچھلا پڑھیں

غَلَط العام الفاظ کی درستی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 نومبر 2022