• 1 مئی, 2024

دعا کا تحفہ

تسبیح و تحمید

حضرت معاذؓ بن جبل کا بیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے انہیں ہر نماز میں اور ایک روایت کے مطابق ہر نماز کے بعد یہ دُعا پڑھنے کی تلقین فرمائی:

اَللّٰھُمَّ اَعِنِّی عَلٰی ذِکْرِکَ وَ شُکْرِکَ وَ حُسْنِ عِبَادَتِکَ

(ابو داؤد کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ: اے اللہ! اپنے ذکر اور شکر کے لئے میری مدد فرما، اپنی خوبصورت عبادت کرنے کی مجھے توفیق دے۔

حضرت مسلمؓ بن حارث تیمی بیان کرتے ہیں کہ نبی کریمﷺ نے اُن کو نصیحت فرمائی کہ نمازِ فجر اور مغرب کے بعد سات سات مرتبہ یہ دعا کرو تو تمہیں آگ سے پناہ ملے گی۔

اَللّٰھُمَّ اَجِرْنِی مِنَ النَّارِ

(ابو داؤد کتاب الادب)

ترجمہ: اے اللہ! مجھے آگ سے پناہ دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ76)

(مرسلہ:عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

غَلَط العام الفاظ کی درستی

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 نومبر 2022