• 17 اپریل, 2024

ایڈیٹر کی ڈاک

نئے سال 2021ء کی آمد ہے۔اللہ تعالیٰ اکناف عالم میں خلافت کے فیضان،افضال و انوار اور برکات کورفعتوں کا پیش خیمہ بنائے۔ انوار احمدیت کی باران رحمت ہو، اشرار سے احمدیوں کے نفوس و اموال محفوظ ہوں اوراسیران مولا قید و بند سے آزاد ہوں۔آمین

ادارہ الفضل اور دیگر جماعتی ادارہ جات و تنظیمات کو نئے سال کی مبارک۔قارئین کرام الفضل کو بھی مبارک۔اللہ تعالیٰ سب کا حامی و ناصر ہو،آمین۔

(از محمد اشرف کاہلوں)

ایڈیٹر کی ڈاک

السلام علیکم و رحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ مکرم و محترم ایڈیٹر صاحب الفضل،
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہےکہ آپ بخیریت ہوں۔نئے سال کے آغاز پر آپ کے اداریہ میں دعائیں پڑھیں۔ اللّٰہ تعالیٰ سب ہمارے حق میں قبول فرمائے۔ نیا سال پیارے آقا ایدہ اللّٰہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اور سب عالم کےلئے مبارک ہو۔ نئے سال میں اللّٰہ تعالیٰ ہماری کمیاں کمزوریاں دور فرمائے۔ ہر شر سے محفوظ رکھے۔ ہر خیر سے نوازے۔دنیا کو انصاف اور امن عطا فرمائے۔ ہمیں اور ہماری نسلوں کو اپنے رستوں پر چلنے والا بنا لے۔ دین و دنیا کی حسنات سے وافر نوازے۔ ہمیشہ مقبول خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے۔ اپنے فضلوں کے سائے تلے رکھے۔ ہماری پیاری جرمن میزبان قوم پر اپنے فضل فرمائے۔ انہیں اسلام احمدیت کی نعمت سے مالا مال کرے۔

آپ اور آپ کی ٹیم کو بھی نیا سال بہت بہت مبارک ہو۔اللّٰہ تعالیٰ دین و دنیا کی حسنات سے وافر نوازتا رہے،آمین

(مبارکہ شاہین، ڈارمشٹڈ، جرمنی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جنوری 2021