• 4 مئی, 2024

آپؐ کی ظاہری مہمان نوازی اور ساتھ روحانی تربیت

آپؐ مہمانوں کی ظاہری مہمان نوازی کے ساتھ ان کی روحانی تربیت کی طرف بھی توجہ دیا کرتے تھے اور یہی کچھ آپؐ نے صحابہؓ کو سکھایا تھا جیسا کہ اس میں ذکر آتا ہے کہ صبح کی نماز کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز کے لیے جگایا تواس واقعہ پر عمل کرتے ہوئے صحابہؓ بھی اپنے مہمانوں کی مادی اور روحانی دونوں غذاؤں کا خیال رکھا کرتے تھے پھر آپؐ نے ایک وفد کی خود مہمان نوازی اپنے ہاتھوں سے کی صرف اس لئے کہ فرمایا کہ ابتدائے اسلام میں جب مجبور اور مظلوم مسلمانوں پر مکہ میں زیادتی ہو رہی تھی تو ان کے ہم قوموں نے اس وقت مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک کیا تھا غرض ہر موقع پر آپؐ اس تلاش میں ہوتے تھے کہ کس طرح مہمان کی خدمت کا موقع ہاتھ آئے۔

(خطبات مسرور جلد سوم خطبہ جمعہ 22 جولائی 2005ء)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جنوری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ