• 9 مئی, 2024

نیا سال مبارک، نیا سال مبارک

نیا سال مبارک، نیا سال مبارک
محبت میں محبت بولنے والا نیا سال مبارک
چاہت میں چاشت گھولنے والا نیا سال مبارک
گزرے ہوئے ماہ و سال کے رنج و الم کو بھلا کر
لبوں پہ دعائیں ہی دعائیں گھولنے والا نیا سال مبارک
اپنی کوہتاہیوں، خطاؤں، گناہوں پر ہو کر شرمندہ
نئے عزم و ولولے دلوں میں گھولنے والا نیا سال مبارک
دکھی انسانیت کے دکھوں کو دل میں جگہ دینے کے واسطے
جذبہ خدمتِ خلق من میں گھولنے والا نیا سال مبارک
بھول کر سب آفتوں، وباؤں، مصیبتوں اور رنجشوں کو
دلوں میں نئی امنگیں گھولنے والا نیا سال مبارک
عفو و درگزر، روا داری، الفت اور نیک نیتی کے جذبوں سے
مکھڑے پہ مسرت و شادمانی گھولنے والا نیا سال مبارک
گزرے سال کی ان ادھوری خواہشوں میں ریاضؔ
نئی رنگینیاں، آبگینیاں گھولنے والا نیا سال مبارک

(ریاض احمد ملک)

پچھلا پڑھیں

واقعہ افک (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالی