• 9 جولائی, 2025

حضرت ابوھریرہؓ کوزیادہ احایث یادرہنےکی وجہ

حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے کہا کہ تم تو کہتے ہو کہ ابو ھریرہ رسول اللہ ﷺ کی حدیثیں بہت بیان کرتا ہے اور کہتے ہو کہ مہاجرین اور انصار کو کیا ہوا ہے کہ وہ رسول اللہ ﷺ سے ایسی حدیثیں بیان نہیں کرتے جیسے ابو ھریرہ حدیثیں بیان کرتا ہے ۔

دراصل بات یہ ہے کہ میرے مہاجرین بھائیوں کو بازاروں میں سودا سلف کے لین دین کا شغل رہتا اور میں جونہی اپنا پیٹ بھر لیتا ، رسول اللہ ﷺ سے چمٹا رہتا ۔ میں حاضر رہتا جبکہ وہ غائب ہوتے اور میں یاد رکھتا اور وہ بھول جاتے اور میرے انصار بھائی اپنے مالی کاروبار میں مشغول رہتے اور میں مساکین اہل صفہ میں سے ایک شخص تھا ۔

(بخاری کتاب البیوع بَابُ مَا جَاءَ فِي قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: فَإِذَا قُضِيَتِ الصَّلاَةُ حدیث نمبر2047)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2021