• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

قَالَ: قُلْ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ، حِينَ تُمْسِي وَحِينَ تُصْبِحُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تَكْفِيكَ مِنْ كُلِّ شَيْءٍ

(ابو داؤد كِتَابُ النَّومِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا أَصْبَحَ حدیث: 5082)

ترجمہ : آپ ﷺ نے فرمایا کہو ’’قل هو اللّٰه أحد‘‘ اور معوذتین یعنی ’’قل أعوذ برب الفلق * قل أعوذ برب الناس‘‘ صبح اور شام تین تین بار پڑھا کرو۔ یہ ذکر تجھے ہر چیز سے بے نیاز کر دے گا یعنی اللہ تعا لیٰ تمہاری تما م ضرورتوں کا متکفل ہو جا ئےگا۔

یہ انسانی وسوسوں اور شیطانی حملوں سے بچنے اور خداتعالیٰ کی پناہ میں آنے کی جامع اور افضل ترین دعائیں ہیں۔

پیارے آقا سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے متعددبار احباب جماعت کو ان دعاؤں کی تحریک فرمائی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
’’انسانی وسوسوں اور شیطانی حملوں سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی نصیحت فرمائی۔ حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ آپؐ نے فرمایا کہ قرآن کی آخری تین سورتیں یعنی سورۃ اخلاص، فلَق اور النّاس رات کو سوتے وقت پڑھ کر سویا کرو۔ ان جیسی کوئی چیز نہیں جس سے پناہ مانگی جائے۔

(نسائی کتاب الاستعاذہ ما جاء فی سورتی المعوذتین)

آج کل جب دجال کا دور دورہ ہے۔ معاشرے میں ہر چیز ایک دوسرے میں خلط ملط ہو چکی ہے تو ہر احمدی کو یہ تینوں سورتیں ضرور پڑھ کر سونا چاہئے۔ شیطان کے حملے کے بھی مختلف طریقے ہو چکے ہیں تو اس لحاظ سے جس حد تک بچا جا سکتا ہے بچنا چاہئے۔‘‘

(خطباتِ مسرور جلد2 صفحہ475)

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 فروری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2021