• 27 جولائی, 2024

دعا کا تحفہ

دُعائے اصلاح دین و دنیا

حضرت ابو ہریرہ ؓ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ دُعا بیان کرتے تھے:

اَللّٰھُمَّ اَصْلِحْ لِیْ دِینِیَ الَّذِیْ ھُوَ عِصْمَۃُ اَمْرِیْ وَ اَصْلِحْ لِیْ دُنیَایَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَاشِیْ وَاَصْلِحْ لِیْ آخِرَتِیَ الَّتِیْ فِیْھَا مَعَادِیْ وَاجْعَلِ الْحَیَاۃَ زِیَادَۃً لِّی فِیْ کُلِّ خَیْرٍ وَاجْعَلِ الْمَوتَ رَاحَۃً لِیْ مِنْ کُلِّ شَرٍّ

(مسلم کتاب الذکر)

ترجمہ: اے اللہ! میرے لئے میرے اس دین کی درستی فرما جو میرے معاملہ کی پختگی اور مضبوطی کا ذریعہ ہے اور میری اس دنیا کی بھی درستی فرما جو میری معاش کا ذریعہ ہے اور میری اُس آخرت کی بھی درستی فرما جس کی طرف میرا لوٹناہے اور میری زندگی کو میرے لیے ہر خیر کے پہلو کے لحاظ سے بڑھا دے اور میری موت کومیرے لیے ہر شرّ سے راحت کا ذریعہ بنا دے۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ء صفحہ130)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

کونوا مع الصادقین

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2023