• 4 مئی, 2025

نعت النبی ﷺ

اللہ بھی ملائک بھی کہتے ہیں درود اُن پر
مومن بھی محبت سے کہتے ہیں درود اُن پر

کہتے ہیں درود اُن پر کہتے ہیں سلام اُن پر
صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔۔۔ صلی اللّٰہ علیہ وسلم

اس رحمتِ عالم پر قرآنِ مجسم پر
اس عبدِ مکرم پر اس شاہِ دو عالم پر

اللہ بھی ملائک بھی کہتے ہیں درود اُن پر
مومن بھی محبت سے کہتے ہیں درود اُن پر

کہتے ہیں درود اُن پر کہتے ہیں سلام ان پر
صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔۔۔ صلی اللّٰہ علیہ وسلم

قوسین کی رفعت پر معراج کی عظمت پر
اس مہرِ نبوت پر اس سایۂ رحمت پر

اللہ بھی ملائک بھی کہتے ہیں درود اُن پر
مومن بھی محبت سے کہتے ہیں درود اُن پر

کہتے ہیں درود اُن پر کہتے ہیں سلام اُن پر
صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔۔۔ صلی اللّٰہ علیہ وسلم

بارانِ مسلسل پر اس رحم کے بادل پر
اُس فاضل و افضل پر اُس کامل و اکمل پر

اللہ بھی ملائک بھی کہتے ہیں درود اُن پر
مومن بھی محبت سے کہتے ہیں درود اُن پر

کہتے ہیں درود اُن پر کہتے ہیں سلام اُن پر
صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۔۔۔ صلی اللّٰہ علیہ وسلم

(امۃ الباری ناصر۔امریکہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2020