• 30 اپریل, 2024

شمالی مقدونیہ میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ شمالی مقدونیہ کو مورخہ 23 فروری 2020ء کو بعد نماز ظہر و عصر Pehcevo نمازسینٹر میں جلسہ یوم مصلح موعودؓ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔

تلاوت قرآن کریم اور نظم کے بعدخاکسار نے تقریر کی جس میں پیشگوئی مصلح موعودؓ کی تفصیل، حضرت مصلح موعودؓ کی زندگی کے حالات، آپؓ کے علمی کارناموں اور خدمت اسلام کا ذکر کیا۔

اس پروگرام کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹہ تھا۔ دُعا کے ساتھ یہ جلسہ اختتام پذیر ہوا۔ آخر پر مہمانوں کی خدمت میں کھانا پیش کیا گیا۔ اس پروگرام میں 63 احباب و خواتین نے شرکت کی۔ 20 احباب دوسرے شہروں سے تشریف لائے تھے۔

(رپورٹ: وسیم احمد سروعہ)


پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2020