• 13 مئی, 2025

ایمان کی مٹھاس

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺ نے فرمایا: تین باتیں جس میں ہوں، وہ ایمان کی حلاوت اور مٹھاس کو محسوس کرے گا۔ اوّل یہ کہ اللہ تعالیٰ اور اس کا رسولؐ باقی تمام چیزوں سے اسے زیادہ محبوب ہو۔ دوسرے یہ کہ وہ صرف اللہ تعالیٰ کی خاطر کسی سے محبت کرے اور تیسرے یہ کہ وہ کفر سے نکل آنے کے بعد پھر کفر میں لوٹ جانے کو اتنا ناپسند کرے جتنا کہ وہ آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہو۔

(بخاری کتاب الایمان باب حلاوۃ الایمان)

حضرت عبدالرحمٰن بن ابی قرادؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتﷺنےایک روز وضوفرمایاتوہم آپؐ کے وضو کا پانی اپنے ہاتھوں اور چہروں پر ملنے لگے۔ یہ دیکھ کر حضورﷺ نے فرمایا ایسا تم کس سبب سے کر رہے ہو؟ہم نے جواب دیا اللہ اور اس کے رسول ؐکی محبت کی وجہ سے۔ اس پر حضورﷺ نے فرمایا کہ اگر تم چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کا رسولؐ بھی تم سے محبت کرے توہمیشہ سچ بولو، جب تمہارے پاس امانت رکھی جائے تو اس میں کبھی خیانت نہ کرو اور اپنے پڑوسی سے ہمیشہ حسنِ سلوک کرو۔

(مشکوٰۃ المصابیح کتاب الآداب باب الشفقۃوالرحمۃ علی الخلق الفصل الثالث)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2021