• 3 مئی, 2024

تُو ہے پروردگارِ جہاں

دل کی دھڑکن میں ہے تُو ہی تُو
تیرا جلوہ مرے چار سُو
رات دن تیری ہے جستجو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

کلمۂ حق کی تُو ہے صدا
صبح کی تُو اذاں ہے خدا
تیرا ہی ذکر ہے کُو بہ کُو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

تُو ہے پروردگارِ جہاں
ہیں ترے ہی زمیں آسماں
میں جدھر دیکھوں بس تُو ہی تُو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

تجھ پہ قربان یہ جان ہے
تُو مرا دین و ایمان ہے
اے خدا! رکھنا تُو آبرو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

تیرا محتاج ہے ہر بشر
ہو سبھی کی دعا میں اثر
ذکر تیرا کروں باوضو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

ہے مریضوں پہ تیری عطا
ذکر تیرا ہے وجہِ شفا
میرے دل کی تُو ہی آرزو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

تجھ پہ بشرؔیٰ کو بھی ناز ہے
اُس کا بس تُو ہی ہمراز ہے
تُو وفاؤں کا ہے آبِ جو
اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ، اللّٰہ ہُوْ

(بشریٰ سعید عاطف۔ مالٹا)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مارچ 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ