• 25 اپریل, 2024

فقہی کارنر

اسلام دوسری اقوام کا محسن ہے

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
اسلام ایسا مطہرمذہب ہے کہ کسی مذہب کے بانی کو بُرا نہیں کہنے دیتا۔ مگر دوسرے مذاہب والے جھٹ گالی دینے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ دیکھو! یہ عیسائی قوم آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قدر گالیاں دیتی ہے۔ اگر آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت زندہ ہوتے تو آپ کی دنیا وی عظمت کے خیال سے بھی یہ لوگ کوئی کلمہ زبان پر نہ لا سکتے بلکہ ہزارہا درجہ تعظیم سے پیش آتے۔ امر کابل اور سلطان روم ایک ادنیٰ امتی آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہیں اُن کو گالی نہیں دے سکتے۔ بے ادبی سے پیش نہیں آ سکتے۔ مگر جب آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیا جاوے، تو ہزاروں گالیاں سناتے ہیں۔ اسلام دوسری اقوام پر محسن ہے کہ ہر ایک نبی اور کتاب کو بَری کیا اور خود اسلام مظلوم ہے۔ اسلام کا مضمون لَآ اِ لٰہَ اِ لَّا اللّٰہُ کسی دوسرے مذہب میں نہیں۔‘‘


( البدر جلد 1 نمبر 8 موٴرخہ 19؍ دسمبر 1902ء صفحہ 59)
(مرسلہ:داؤد احمد عابد۔ استاد جامعہ احمدیہ برطانیہ )

پچھلا پڑھیں

شکریہ احباب برائےقرارداد ہائے تعزیت بر شہادت شہدائے مہدی آباد برکینا فاسو

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2023