• 7 مئی, 2025

کون سے اعمال جنت میں لے جا سکتے ہیں

حضرت ابو ایوبؓ بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور پوچھا کہ مجھے کوئی ایسا کام بتائیے جس پر میں عمل کروں تو وہ مجھے جنت کے قریب اور آگ سے دور کر دے۔ آپؐ نے فرمایا: ’’یہ کہ تو اللہ کی عبادت کرے اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائے، نماز کی پابندی کرے، زکوٰۃ ادا کرے اور اپنے رشتہ داروں سے صلہ رحمی کرے۔‘‘ جب وہ چلا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’اگر اس نے ان چیزوں کی پابندی کی جن کا اسے حکم دیا گیا ہے تو جنت میں داخل ہو گا۔‘‘ ابن ابی شیبہ کی روایت میں ہے، ’’اگر اس نے اس کی پابندی کی ( تو جنت میں داخل ہو گا۔)‘‘

(صحیح مسلم حدیث نمبر:106)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2020