• 4 مئی, 2025

خلافت تا قیامت رہے گی

خلافت ہماری سلامت رہے گی
یہ ہم میں سدا تا قیامت رہے گی
مسیح نے وصیت میں مژدہ سنایا
سدا تم میں جاری خلافت رہے گی
اگر تم نے تقویٰ دلوں میں بسایا
تمہاری ہمیشہ سیادت رہے گی
اگر ہم خلافت کے عاشق رہیں گے
مسیحا کی ہم میں نیابت رہے گی
اطاعت کریں گے خلیفہ کی جب تک
سدا ہم پہ رب کی عنایت رہے گی
خلافت بنائیں گر ڈھال اپنی
ہمیشہ ہماری حفاظت رہے گی
اگر شکر کرتے رہے ہم ہمیشہ
ہماری جہاں میں قیادت رہے گی

(خواجہ عبدالمومن۔ناروے)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 9 اپریل 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2020