• 29 اپریل, 2024

جلسہ یوم مصلح موعودؓ، جماعت احمدیہ یونان

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے جماعت احمدیہ یونان کو مؤرخہ 20؍ فروری 2022ء بعد از نماز ظہر و عصر بوقت 13:30 پر ایتھنز مشن ہاوس میں جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ

جلسہ کی صدارت مکرم و محترم عطاءالنصیر صاحب نیشنل صدر و مربی سلسلہ نے کی۔ جلسہ کا آغاز حسب روایت تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ تلاوت و ترجمہ میں مکرم ارسلان احمد صاحب نے سورہ الصف کی آیت نمبر 6 تا 9 پیش کیں۔ تلاوت کے بعد دو حدیثوں کا اردو ترجمہ مکرم اسجد اسلام طاہر صاحب نے پڑھ کر سنایا۔ پیشگوئی مصلح موعود کے الفاظ مکرم عقیل احمد بھٹی صاحب، صدر مجلس خدام الاحمدیہ یونان نے پیش کئے۔

اس جلسہ کی پہلی نظم کلام محمود سے ’’نونہالان جماعت مجھے کچھ کہنا ہے‘‘ مکرم عمران احمد گجر صاحب نے خوش الحانی سے پڑھ کر سنائی۔ پہلی تقریر مکرم شعیب محمود صاحب نے پیش کی جس کا عنوان ’’پیشگوئی مصلح موعود کا تعارف‘‘ تھا۔ دوسری تقریر مکرم ناصر احمد صاحب نے ’’حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے قبولیت دعا کے واقعات‘‘ کے موضوع پر پیش کی۔ دوسری نظم: ’’خدا کا یہ احسان ہے ہم پہ بھاری‘‘ کلام صاحبزادی امۃ القدوس صاحبہ کے چند اشعار مکرم کلیم احمد صاحب نے پیش کئے۔ اختتامی تقریر انگریزی زبان میں ہوئی جو کہ مکرم عطاءالنصیر صاحب مربی سلسلہ نے ’’پیشگوئی مصلح موعودؓ کا تعارف‘‘ کے عنوان پر پیش کی۔ 14:45 پر صدر مجلس نے دعا کروائی جس کے بعد ظہرانہ پیش کیا گیا۔

جو احباب ایتھنز سے باہر یا دوسرے شہروں میں مقیم ہیں ان کے لئے آن لائن جلسہ سننے دیکھنے کا انتظام بذریعہ زوم کیا گیا۔ جلسہ کی کل حاضری 31 رہی جن میں انصار 10۔ خدام 17 اور 4 لجنہ و ناصرات شامل تھے۔ جلسہ میں ایتھنز، تھیسالونیکی اور یانننا سے احباب جماعت نے شرکت کی۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلیٰ ذَالِکَ۔

(ارشد محمود)

پچھلا پڑھیں

خلاصہ خطبہ جمعۃ المبارک فرمودہ مؤرخہ 8؍اپریل 2022ء

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ