• 19 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خطوط

  • مکرم ابن ایف آر بسمل لکھتے ہیں۔

روز نامہ الفضل آن لائن کے 21؍اپریل 2022ء کے شمارہ میں غلام مصباح صاحب کا بھیرہ کے ایک صحابی ’’حکیم عبد الجلیل صاحبؓ‘‘ کے بارے میں مضمون پڑھ کر بہت خوشی ہوئی۔ ان کی تصویر پہلی بار دیکھی ہے۔ ان کے بڑے صاحبزادے سے خاکسار کابھی تعارف تھا اور بھیرہ کے حوالے سے وہ مجھے اور میرے آباؤ اجداد کو خوب پہچانتے تھے۔ حضرت حکیم صاحبؓ کے دو نواسوں مکرم ارشد احمد چیمہ اور مکرم خالد احمد چیمہ سے سویڈن میں بھی تعارف ہوا۔ مکرم خالد احمد چیمہ کئی سال سٹاک ہوم کے صدر جماعت رہے ہیں۔ بھیرہ میں کثرت سے صحابہ ہوئے ہیں۔ اکثریت بلکہ 100 فیصدی ان کو حضرت مسیح موعودؑ سے وابستہ کرنے والے حضرت مولوی نور الدین خلیفۃالمسیح الاول ؓ ہی تھے۔ ان سب کو مقدور بھر خدمت دین کی توفیق ملی مثلاً حضرت منشی خادم حسین ؓ جب پشاور میں اسکول ٹیچر تھے تو ان کے ذریعے کئی لوگ احمدی ہوئے۔ حضرت قاضی محمد یوسف ؓ جو علمی اور خدمت کے میدان میں سرحد (حال پختونخواہ) میں بہت معروف ہوئےاور صوبہ سرحد کے امیر بھی رہے۔ تاریخ صوبہ سرحد اور کئی کتابوں کے مصنف تھے انہی کے ہاتھوں کا لگایا ہوا پودا تھا۔

  • مکرمہ سعدیہ طارق لکھتی ہیں۔

روزنامہ الفضل آن لائن کے 21اپریل 2022ء کے شمارہ میں طبع شدہ مضمون ’’جو عالی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کر ملتے ہیں‘‘ بہت ہی عمدہ ہے۔ واقعی میں پھلدار درخت جھکا ہوتا ہے اللہ ہر احمدی کو شجر باثمر بنائے آمین۔

  • مکرم چوہدری محمد امجد جمیل۔ لندن سے لکھتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ آپ سب کی بابرکت کوشش میں بہت سی کامیابیاں دیتا چلا جائے۔ ماشاء اللہ تمام مضامین بہت روح پرور ہوتے ہیں۔ آپ کی ادارت میں اخبارکو مزید چار چاند لگائے رکھے۔

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 مئی 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ