• 26 اپریل, 2024

آج کی دعا

رَبَّنَا افْتَحْ بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ

(تذکرہ:692)

ترجمہ: اے ہمارے رب !ہم میں اور ہمارے دشمنوں میں فیصلہ فرما۔

رَبِّ احْفَظْنِیْ فَاِن الْقَوْمَ یَتَّخِذُوْنَنِیْ سُخْرَۃ

(تذکرہ:678)

ترجمہ: اے میرے رب !میری حفاظت فرما کیونکہ قوم نے مجھے ہنسی اور تمسخر کی جگہ ٹھرالیا۔

اِیْلِیْ اِیْلِیْ لِمَا سَبَقْتَنِیْ

(تذکرہ:105)

(یہ عبرانی زبان کا الہام ہے)

ترجمہ: اے میرے خدا! اے میرے خدا! تونے مجھے کیوں چھوڑ دیا۔

یہ حضرت مسیحِ موعود ؑ کی خداتعالیٰ کے حضور مدد ونصرت کی دردمندانہ دعائیں ہیں۔

ہمارے پیارے امام سیّدنا حضرت مرزا مسرور احمد خلیفۃ المسیح الخامس ایَّدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز موجودہ حالات کے پیشِ نظر جماعت کو مسلسل خصوصی دعاؤں کی تحریک فرما رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہر گھڑی اپنی حفاظت خاص میں رکھے۔ آپ کی یہ ساری دعائیں جلد جماعت کے حق میں پوری فرمائے۔ آمین

آپ ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں
اس کے ساتھ ہی میں پاکستان کے احمدیوں کے لیے بھی دعا کی درخواست کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کے بھی حالات بدلے۔ ان کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔ اسی طرح الجزائر کے احمدیوں کے لیے بھی۔ اللہ تعالیٰ ان کو بھی ثبات قدم عطا کرے اور ان کے حالات میں تبدیلی پیدا کرے۔

(خطبہ جمعہ 9؍ اپریل 2021ء)

اس دیں کی شان وشوکت یارب مجھے دکھا دے
سب جھوٹے دیں مٹا دے میری دعا یہی ہے
تجھ میں وفا ہے پیارے سچے ہیں عہد سارے
ہم جا پڑے کنارے جائے بُکا یہی ہے
جلدآ مرے سہارے غم کے ہیں بوجھ بھارے
منہ مت چھپا پیارے میری دعا یہی ہے

(مرسلہ: مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 جون 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جون 2021