• 4 مئی, 2024

افغان پناہ گزینوں کے ساتھ عید ملن پارٹی

اللہ تعالی کے فضل وکرم کے ساتھ جماعت احمدیہ سسکاٹون نے مورخہ 8 مئی 2022 کو بیت الرحمت مسجد میں افغان پناہ گزین کے ساتھ عید ملن پارٹی کا کامیاب پروگرام کیا۔

یہ پروگرام اوپن ڈور سوسائیٹی کے ساتھ مل کر کیا گیا۔ اوپن ڈور غیر منافع بخش ادارہ ہے جو کینیڈا میں نئے آنے والے لوگوں کو سیٹل کرنے میں مدد کرتا ہے۔

اس پروگرام کو بیت رحمت مسجد کے اندر منعقد کرنے پر اوپن ڈور والوں کو کافی مخالفت کا سامنا بھی کرنا پڑا مگر ان کے بورڈ ممبرز نے مسجد میں ہی کرنے پر اصرار کیا۔ سسکاٹون کی مسجد میں یہ غیر احمدی احباب کا پہلا پروگرام تھا۔ اس پروگرام میں تقریبا 278 افراد نے شرکت کی۔جن میں پولیس، فائر بریگیڈ کے چیف، فرسٹ نیشن کے لیڈر۔افغان کمیونیٹی کے صدر شامل تھے زیادہ تر افغان فارسی بولنے اور سمجھنے والے تھے۔ان تمام معزز مہمانوں نے لوگوں سے خطاب کیا جس میں ہمارے مربی مکرم سعاد حیات باجوہ صاحب بھی شامل تھے اور اس کے ساتھ ساتھ فارسی میں ترجمہ بی پیش کیا گیا۔ بچوں کی تفریح کے لیے جھولوں کا انتظام بھی کیا گیا تھا اس کے علاوہ فائر بریگیڈ والے اپنی فائر بریگیڈ کی گاڑی اور پولیس والے پولیس کی گاڑی اور موٹر سائیکل لائے ہوئے تھے۔

آخر میں مہمانوں کے لیے دوپہر کا کھانا کھانے کا انتظام تھا جس کا انتظام افغان کمیونٹی نے خود کیا ہوا تھا۔جماعت کی طرف سے چائے کولڈرنکس اور پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔ سکھ کمیونٹی نے سموسے اور جلیبیوں کا انتظام کیا تھا۔

مہمانوں نے مسجد بھی دیکھی اور آخر میں اور گنایزر نے جماعت کا شکریہ ادا کیا۔

(رپورٹ: شفیق قریشی۔ سیکرٹری اشاعت سسکاٹون، کینیڈا)

پچھلا پڑھیں

اسلامی اصطلاحات کا بر محل استعمال (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ