• 27 اپریل, 2024

مجلس انصار اللہ برطانیہ کے زیر اہتمام یوم خلافت کے موقع پر مشاعرہ

مجلس انصار اللہ برطانیہ کے زیر اہتمام
یوم خلافت کے موقع پر مشاعرہ (نذرانۂ عقیدت ومحبت)

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ ثُمَّ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ امسال قیادت تعلیم مجلس انصار اللہ برطانیہ کو یوم خلافت کے حوالے سے تیسرا مشاعرہ منعقد کرنے کی توفیق ملی۔ مؤرخہ 28؍مئی 2022ء بروز ہفتہ لندن وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے ایوانِ مسرور، اسلام آباد برطانیہ میں اس مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ مشاعرہ نہیں بلکہ یومِ خلافت کے موقع پر دربارِ خلافت میں ایک عاجزانہ نذرانۂ عقیدت و محبت تھا۔ محض اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پیارے آقا کی دعاؤں سے مشاعرہ بہت کامیاب رہا۔ یہ پروگرام ڈیڑھ گھنٹے جاری رہا۔ مشاعرہ ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے تعاون سے مجلس انصار اللہ برطانیہ کے یوٹیوب چینل پر براہِ راست نشر کیا گیا، جسے دنیا بھر میں 1500سے زائد ڈیوائسس پر دیکھا گیا۔ پروگرام کے آغاز سے اختتام تک مسلسل یوٹیوب پر لائیو پیغامات کا سلسلہ بھی جاری رہا، جس میں لوگ خلافت سے اپنے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کرتے رہے اور پیارے آقا ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی خدمت میں السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، اور خلافتِ احمدیہ زندہ باد وغیرہ کے پیغامات بھجواتے رہے۔

پروگرام اور اس کے شاملین کی تفصیل

تلاوت: مکرم مولانا فیروز عالم صاحب

ترنم سے کلام پڑھنے والے: مکرم عمر شریف صاحب: ہمارا خلافت پہ ایمان ہے (کلام میر اللہ بخش تسنیم صاحب)

شعراءنمونۂ کلام
مکرم عطاء المجیب
راشد صاحب
نور ِاسلام سے دنیا میں سویرا کر دے
دورِ مسرور میں یارب! یہ کرشمہ کر دے
مکرم مبارک احمد
ظفر صاحب
چلو دنیا کی خاطر کام کو آسان کرتے ہیں
وفا گر جرم ہےتو جرم کا اعلان کرتے ہیں
مکرم محمد طاہر
ندیم صاحب
جام الفت مجھے پلا کوئی
کہتا ہے تیرا مبتلا کوئی
مکرم میر انجم
پرویز صاحب
تجھ سے کچھ اس طرح ہوں وابستہ
روح جیسے بدن میں پیوستہ
مکرم ڈاکٹر طارق
انور باجوہ صاحب
خلافت کی عظمت عیاں ہو رہی ہے
بیاں شان اس کی جہاں ہو رہی ہے
مکرم فاروق
محمود صاحب
خبر کیونکر نہیں دیتی گزشتہ اک صدی تم کو
یہ کیسے مان لیں محسوس بھی نہ ہو کمی تم کو
مکرم مبارک احمد
صدیقی صاحب
جان ومال وآبرو قدموں پہ اس کے ہیں نثار
ہیں درندے ہر طرف وہ عافیت کا ہے حصار

مشاعرہ کے صدر مجلس محترم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ تھے ۔آپ نےدوران پروگرام برکات ِ خلافت کے حوالے سے واقعات بیان کئے، اسی طرح محترم ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صاحب صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ نے اس بارہ میں بیان کیا کہ کس طرح حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز مجلس انصا راللہ برطانیہ کی راہنمائی فرماتے ہیں۔

ایوان مسرور میں مجلس عاملہ انصار اللہ برطانیہ کے علاوہ چند معزز مہمانان مدعو تھے۔ اس طرح ہال میں موجود مہمانوں کی تعداد 50 کے قریب تھی۔ آخر پر خاکسار نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کسی بھی طرح تعاون کرنے والوں نیز شاملین محفل اور پروگرام کو براہ راست دیکھنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔جس کے بعد مکرم رفیق احمد حیات صاحب امیر جماعت احمدیہ برطانیہ نے اختتامی دعا کروائی۔

مشاعرہ ٹھیک 8بج کر 55منٹ پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر ہ العزیز کی اقتدامیں نماز مغرب و عشاء ادا کی گئی۔ نمازوں کی ادائیگی کے بعد شرکاء مشاعرہ کی خدمت میں طعام پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں رہائش تمام واقفین اور کارکنان کے گھر میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں درج ذیل افراد کا بھرپور تعاون حاصل رہا:

مکرم و محترم ڈاکٹر اعجاز الرحمٰن صاحب صدر مجلس انصار اللہ برطانیہ

نائب نگران اعلیٰ: مکرم شکیل احمد بٹ صاحب نائب صدر انصار اللہ برطانیہ

رابطہ: مکرم محمد محمود خان صاحب قائد عمومی ،مکرم نوید الظفر صاحب قائد تجنید

طعام: مکرم مظفر حسین صاحب ایڈیشنل قائد ایثار

اسلام آباد کوآرڈِنیشن و وائنڈ اپ: مکرم نور الحق صاحب زعیم اسلام آباد، مکرم اعجاز احمد طاہر صاحب معاون صدر

تیاری سٹیج و ہال: مکرم زکریا چوہدری صاحب زعیم اعلیٰ مقامی

نظم و ضبط ہال: مکرم فضل احمد طاہر صاحب قائد تعلیم القرآن

سکیورٹی: مکرم بشارت احمد چوہدری صاحب معاون صدر

سٹیج: مکرم رفیع احمد صاحب نائب صدر انصار اللہ برطانیہ

فوٹو گرافی و سوشل میڈیا: مکرم مظفر احمد بھٹی صاحب قائد اشاعت

فَجَزَاہُمُ اللّٰہُ اَحْسَنَ الْجَزَآء

(راجہ برہان احمد۔قائد تعلیم مجلس انصار اللہ برطانیہ)

پچھلا پڑھیں

اسلامی اصطلاحات کا بر محل استعمال (کتاب)

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ