• 26 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 11 اگست 2020ء

امریکی بچوں  میں کورونا  کی شدت/روس نے کورونا ویکسین دریافت کرلی/عالمی ادارہ صحت کا روسی ویکسین کی دریافت پر کم علمی کا اظہار/انڈونیشیا میں 1693 نئے کیسز/دانتوں کے علاج میں احتیاط برتنے کی تلقین/روسی دوا کے حصول کیلئے مختلف ممالک کوشاں

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :02 کروڑ01لاکھ26ہزار                   اموات: 7لاکھ37ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 10590929
یورپ 3582911
جنوب مشرقی ایشیا 2632773
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1644359
افریقہ 895696
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 370621

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 4951851 160989 53893 1059
2 برازیل 3012412 100477 49970 905
3 ہندوستان 2215074 44386 62064 1007
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 10لاکھ 58ہزار

اموات: 23ہزار 6سو

ریکور ہونے والے: 7لاکھ 45ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 559859 10408 6671 198
2 مصر 95492 5009 178 17
3 نائجیریا 45687 936

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 23لاکھ80ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ23لاکھ90ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں16لاکھ70ہزار  جبکہ ہندوستان میں15لاکھ83ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 53ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار7سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • امریکی ریاست  فلوریڈا  میں  گزشتہ ایک مہینہ میں کوروناسے متأثر ہونے والے بچوں میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کی شرح 137 فیصد ہے۔اسی عرصہ میں  ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی  بچوں میں کورونا کی تشخیص میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • روسی صدر پوٹن نے  کورونا ویکسین دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔مذکورہ بالا ویکسین روسی ادارے Gamaleya نے دریافت کی ہے جسے تقریبا 2 مہینہ تک انسانوں پر تجربات کرنے کے بعد منظر عام پر لایا گیا ہے۔البتہ عالمی ادارۂ صحت  نے اس  ویکسین کی بابت تفصیل سے آگاہ نہیں کیا۔(الجزیرہ)
  • انڈونیشیا میں 1693 نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد اب تک ملک میں کل متأثرین کی تعداد 128776 ہوچکی ہے۔جبکہ ملک میں اب تک  شمال مشرقی ایشیاء  کی سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جن کی تعداد 5824 ہے۔(الجزیرہ)
  • کورونا وبا کے تناظر میں عالمی ادارہ ٔ صحت نے دانتوں کے علاج  سے متعلق ایک آگاہی جاری کی ہے جس کے مطابق دانتوں کے علاج میں استعمال ہونے والے سپرے وغیرہ مضر ہوسکتے ہیں۔لہذا ایسے مریضوں کو حتی المقدور فی الحال ایسے تمام چیک اپس ملتوی کردینے چاہئیں۔(الجزیرہ)
  • روس کے ویکسین دریافت کرنے کے اعلان کے بعد مختلف ممالک نے اس کے حصول کیلئے روس سے رابطہ شروع کردیا ہے۔ برازیلی حکومت نے بھی  روس سے دوا کے حصول کیلئے معاہدہ کی کوشش شروع کردی ہے۔(الجزیرہ

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

جماعت احمدیہ میں شادی کا طریق

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2020