• 27 جولائی, 2025

آج کی دعا

فَاللّٰہُ خَیۡرٌ حٰفِظًا ۪ وَّ ہُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ ﴿۶۵﴾

(یوسف:65)

ترجمہ: پس اللہ ہی ہے جو بہترین حفاظت کرنے والا اور وہی سب رحم کرنے والوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔

یہ قرآنِ مجید میں مذکور حضرت یعقوبؑ کی حفاظتِ الٰہی کی بہت پیاری دعا ہے۔

جب حضرت یعقوبؑ کے بیٹوں نے حضرت یوسفؑ سے حسد کی وجہ سے انہیں ان کے والد (حضرت یعقوبؑ) سے دور کر دیا تو حضرت یعقوبؑ ان کے کھو جانے کا شدید غم کرتے تھے۔ ایک موقع ایسا آیا جب انہی بیٹوں نے آپؑ سے چھوٹے بیٹے کو لے جانے کی بھی اجازت چاہی۔ آپؑ کے ذہن میں حضرت یوسفؑ کا خیال آگیا کہ کس طرح انکو ان بیٹوں نے جدا کردیا تھا۔ مگر آپؑ نے خدائی منشاء کے تحت ان بیٹوں کو اس بیٹے کو بھی ساتھ لے جانے کی اجازت دے دی۔ ساتھ ہی اپنے بیٹے کے لئے خدا کے حضورمندرجہ بالا الفاظ میں حفاظت کی دعا بھی کردی ۔

حضرت اقدس مسیح موعودؑ کو بھی یہ قرآنی دعا الفاظ کے کچھ تغیر کے ساتھ متعدد بار الہام ہوئی تھی۔

12 مئی 1907ء کو آپؑ کو الہام ہوا

پھر خدا تعالیٰ مجھے مخاطب کرکے فرماتا ہے

میری رحمت تجھ کو لگ جائے گی۔ اللہ رحم کرے گا وَاللّٰہُ خَیۡرٌ حٰفِظًا ۪ وَّ ہُوَ اَرۡحَمُ الرّٰحِمِیۡنَ۔

(تذکرہ صفحہ:608)

(مرسلہ:مریم رحمٰن)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2021