• 19 مئی, 2024

بیلجئیم میں Open Day کا انعقاد

اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ بیلجیئم کو مؤرخہ 26 جون 2021 کو بمقام مسجد بیت المجیب Open Day) اوپن ڈے منعقد کرنے کی توفیق ملی ۔ بیلجیئم میں Open Day کا پروگرام منعقدکرنے کا مقصدیہ ہوتا ہے کہ ادارے، تنظمیں، جماعتیں، سرکاری اور غیر سرکاری انسٹی ٹیوٹ پروگرام بنا کر اس میں اپنی سرگرمیاں، خدمات اور اپنا نقطہ نظر خوشگوار ماحول میں بیان کر سکیں ۔مسجد بیت المجیب جماعت احمدیہ بیلجیئم کی باقاعدہ پہلی مسجد کی حیثیت رکھتی ہے ۔

اکتوبر 2011ءمیں حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اوراسے مسجد بیت المجیب کا نام عطا فرمایا۔یہ مسجدملکی قانونی پیچیدگیوں کے مراحل طے کرتے ہوئے تکمیل کو پہنچی ہے۔

مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کے بعد ہمسائیوں اور عام عوام کے لئے یہ پہلا Open Day اوپن ڈے منعقد کیا گیا ۔ اس کے لئے دعوت نامے چھپوا کر مذہبی، سیاسی و سماجی مختلف طبقات میں تقسیم کیے گئے۔

اکثر لوگوں نے دعوت نامہ قبول کرتے ہوئے اس پروگرام کے حوالہ سے خوشنودی کا اظہار فرمایا۔

150 سے زائد مہمان اس پروگرام میں شامل ہوئے ۔ مہمانوں کا استقبال کرنے کے بعد انہیں مختلف گروپوں کی شکل میں مسجد کا وزٹ کروایا گیا ۔ وزٹ کے دوران انہیں اسلام میں مسجد کی اہمیت کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ کس طرح مسلمان نماز پڑھتے ہیں ۔ وزٹ کروانے کے بعد مہمانوں کو ایک ویڈیو دیکھائی گئی جس میں حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے 2011ء میں بنفس نفیس تشریف لا کر اس مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔

ویڈیو میں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ کے خطاب میں سے بعض حصے سنائے گئے ۔ اور جماعت کی طرف سے مختلف لوکل سطح پر کی جانے والی سرگرمیاں بھی دیکھائی گئیں۔

وزٹ کے بعد مہمان عورتوں کو مسجد کے لجنہ والے حصہ میں لے جایا گیا یہاں لجنہ اماءاللہ کی طرف سے مہمان خواتین کومہندی لگانے کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس کو آنے والی مہمانوں نے بہت پسند فرمایا۔

مہمانوں کو جماعتی لائبریری کا بھی وزٹ کروایا گیا یہاں جماعت کی مختلف کتب اور مختلف زبانوں میں قرآن کریم کے تراجم کے نسخے بھی رکھے ہوئے تھے ۔

پروگرام کے بعد آنے والے مہمانوں کے لئے مسجد کے گارڈن میں عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔

کھانے کے دوران مہمانوں کی طرف سے کئے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ۔ ان میں سے بہت سے مہمانوں نے دوبارہ مسجد کا وزٹ کرنے کی خواہش اظہار فرمایا ۔

اللہ تعالیٰ کے فضل سے اور خلافت کی دعاؤں سے یہ پروگرام ہر لحاظ سے بڑا تاریخی اور کامیاب رہا ۔

آج موسم کی پیشگوئی کےمطابق شدیدبارش متوقع تھی جس کو مدنظر رکھتے ہوئےٹینٹوں کا انتظام کیا گیا تھا ۔حضور انور کی دعا سےاللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا ۔موسم خوشگوار رہا پروگرام بڑا ہی خوش اسلوبی سےاختتام پزیرہوا ۔

آنے والے مہمانوں نے مسجد کو وزٹ کر کے بڑی خوشی کا اظہار فرمایا اور ان میں سے اکثر کا یہ پہلا وزٹ تھا۔

کونسل کے سابق ڈپٹی میئرمارک کولز بھی تشریف لائے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ آج یہاں پر موجودکافی لوگ ایسے بھی ہیں جو ابتداء میں اس مسجد کی تعمیر کے حق میں نہیں تھے بلکہ مخالف تھے لیکن اب بہت خوش ہیں اس وقت میری بھی بہت مخالفت کی ۔لیکن اب میرے ساتھ انہوں نے مسجدکی تعریفیں کی ہیں اور اظہار کیا کہ اس وقت ہمارا خیال اس جماعت کے متعلق غلط تھا کیونکہ ہم لا علم تھے۔

سابق آرکیٹیکٹ pierre Jongen صاحب نے بھی مسجد کا وزٹ کیا اور مسجدکے مکمل ہونے کی مبارکباد دی اور مسجد اور گارڈن کو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا۔

Mr Emmanuel De Bock جن کا تعلق denfi پارٹی سے ہے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ اس مسجد کی تعمیر سےاوکل کی کونسل مکمل ہوگئی ہےکیونکہ یہاں صرف مسجد کی کمی تھی مزید کہا کہ آپ کا طرز عمل خود لوگوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے ۔میں آپ کےخلیفہ سے ملاقات کر چکا ہوں اور دوبارہ بھی ملاقات کادلی طلبگاراور خواہشمند ہوں۔

اوکل کی پولیس کے تین ممبران بھی اس پروگرام میں تشریف لائے اور مسجد کو دیکھ کر بڑی خوشی کا اظہار کیا ۔

بیلج ہمسائیوں نے مسجد کےوزٹ کے دوران اس بات کا اظہارکیا کہ جب مسجد کی بنیاد رکھی گئی تو ہمیں خوف تھا کہ یہاںمسجد بن رہی ہےاس میں کیا سرگرمیاں ہونگی مختلف سوالات پیدا ہوگئے تھےاب اسے مکمل دیکھ کر محسوس ہوا ہے کہ اس مسجد کی خوبصورتی نے اس علاقہ کو چار چاند لگادئیے ہیں
والدین جو اپنے بچوں کے ساتھ تشریف لائے تھے ۔جماعت نے بچوں کی تفریح کیلئے گارڈن میں انتظام کیا ہوا تھا جس سے بچے خوب لطف اندوز ہوئے مسجد کے ساتھ اپنی فیملی کی تصویریں بنائیں۔

شامل ہونے والےمہمانوں کو پہلے مسجدکا راؤنڈ لگوایا گیا پھر جماعت کا تعارف کروایا گیا ۔اس کے بعد کھانے پینے کا انتظام تھا ۔


بہت سے مہمانوں نے جماعت کو اس طرح کے مزید پروگرام منعقد کرنے کے لئے مشورہ دیا ۔ اور انہوں نے جماعت کی انسانیت کے لئے خدمت کے کاموں کو بھی بڑا سراہا۔

اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو احسن رنگ میں بجا لانے کی ہمیشہ توفیق دیتا چلا جائے، آمین۔

(رپورٹ: چوہدری طاہر احمدگِل۔ نمائندہ روزنامہ الفضل آن لائن بیلجئیم)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 10 اگست 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اگست 2021