• مکرم ڈاکٹر ساجد احمد ۔کینیڈا سے لکھتے ہیں ۔
تازہ شمارہ ’’تاریخ جلسہ ہائے نمبر‘‘ ایک اور زبردست تاریخی انسائکلو پیڈیا ،بیرون پاک و ہند کے جلسہ سالانہ ہائے ممالک کا جامع تذکرہ دل کو بھاگیا۔ اللھم زد فزد
• مکرم عبدالمجیدزاہد۔آسٹریلیا سے تحریر کرتے ہیں ۔
آج ہی الفضل تاریخ جلسہ سالانہ نمبر موصول ہوا. ماشاءاللہ جلسہ سالانہ کے حوالے سے بہت ہی معلوماتی مضامین ہیں خاص طور پر قادیان اور پاکستان کے جلسے کی تاریخ بیان کی گئی ہے اس طرح امریکہ اور جاپان ،مشرقی افریقہ ،سیرالیون ،گھانا سب کی تاریخ بڑی محنت سے تیار کی گئی ہے ۔جلسہ سالانہ کی برکات اور ثمرات کے مضمون بہت اچھے تھے۔ اللہ تعالی مورخین کو اور الفضل ٹیم کو جزا دے. آمین
• مکرمہ خالدہ نزہت۔ آسٹریلیا سے تحریر کرتیں ہیں۔
جلسہ سالانہ نمبر میں بہت سے تاریخی اور علمی مضامین کے لیے مدیر اعلی صاحب اور الفضل کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ جزاک اللہ خیرا۔ آنے والےگزشتہ اخبار کے سارے مضامین ہی بہت عمدہ ہیں مگر مجھے شاستری صاحب کا مضمون سب سے لاجواب لگا بہت محنت سے کوائف اکٹھے کی جلسہ سالانہ UK کے لیے بھی دعاگو ہیں ۔اللہ تعالی اپنے فضل سے کامیاب اور بابرکت فرمائے۔ آمین
• مکرم ایم ۔ایم ۔طاہر لکھتے ہیں ۔ماشاءاللہ بہت اچھا نمبر نکالا ہے بارک اللہ لکم۔
جلسہ سالانہ برطانیہ کے مبارک موقع پر شاندار نمبر نکالنے پر مبارکباد قبول کریں ۔جلسہ سالانہ کے روحانی پروگرام کے آغازسےاب تک یعنی ایک سو تیس سالہ تاریخ کا احاطہ کئی زاویوں سے کر دیا گیا ہے۔ قادیان میں جلسہ سالانہ کا لگنے والا پودا اب شجرطیبہ بن کر اکناف عالم میں پھیل چکا ہے۔ اس کی مختلف شاخوں کا تذکرہ الفضل آن لائن کے نمبر میں معلومات سے بھرپور دلکش انداز میں کیا گیا ہے۔ تمام مضمون نگاروں نے محنت سے معلومات قارئین کرام کو فراہم کی ہیں۔ اللہ تعالیٰ اس نمبر کو باعث ازدیاد علم و ایمان بنائے آمین
• مکرمہ فوزیہ گل ۔انڈیا سے تحریر کرتی ہیں:۔
آج کا شمارہ «تاریخ جلسہ ہائے سالانہ نمبر «بہت اعلیٰ اور ضروری معلومات سے پُر ہے۔ اللہ تعالٰی آپ سبھی ٹیم ممبرز کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
• مکرم ظہیر احمد طاہر ۔جرمنی سے تحریر کرتے ہیں ۔
جزاکم اللہ خیرا ۔اللہ تعالٰی کے فضل سے روزنامہ الفضل کا ہر شمارہ ہی روحانی مائدہ سے لبریز اور نت نئی معلومات سے مزین ہوتا ہے۔ آج الفضل کا جلسہ سالانہ نمبر دیکھ کر دل خوشی اور مسرت کے جذبات سے لبریز ہوگیا۔ آپ اور آپ کے ساتھیوں سمیت تمام لکھنے والوں کے لئے دل سے دعائیں نکلیں۔1891ء میں اللہ تعالٰی کے اذن سے جاری ہونے والا جلسہ سالانہ اب سدا بہار درخت کی طرح اکناف عالم میں پھیل چکا ہے۔ جس کا سایہ گھنا اور آرام دہ ہے اور جس کے پھل نہایت شیریں اور لذت آفرین ہیں جو روح کی سیرابی کا باعث بنتے ہیں۔
جلسہ سالانہ کا سارا ماحول روحانی کیفیات سے لبریز ہوتا ہے ۔ ہر طرف ہنستے مسکراتے چہرے دکھائی دیتے ہیں۔ہر جلسے میں باہمی محبت و یگانگت اور اسلامی بھائی چارے کی فضا دکھائی دیتی ہے۔ مختلف قومیتوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد مسکراتے چہروں کے ساتھ ایک دوسرے کا پُرتپاک خیر مقدم کرتے، سلامتی کے تحفے پیش کرتے ، ایک دوسرے کا تعارف حاصل کرتے اور دعائیہ کلمات کے ساتھ ایک دوسرے سے رخصت ہوتے ہیں۔ پس جلسہ سالانہ میں شامل ہونے والا ہر انسان اپنے اندر خاص روحانی تبدیلی محسوس کرتا ہے ۔ تین دن گزرنے کے بعد وہ اگلے جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کی دلی آرزو لئے اپنے پیاروں سے جدا ہوجاتا ہے۔
• مکرم آصف محمود باسط۔ لندن سے لکھتے ہیں ۔
بہت معلومات افزا۔ اس پرچہ پر ہونے والی محنت قابل ستائش ہے۔ بارک اللہ لکم۔
• مکرمہ امۃ الباری ناصر ۔امریکہ سے لکھتیں ہیں ۔
جلسہ سالانہ نمبر پُر مغز اور خوب صورت۔ جزاک اللہ
• مکرم ناصر الدین ۔کینیڈا سے لکھتے ہیں ۔
جلسہ سالانہ نمبر بہت زبردست ہے۔ خصوصاً ربوہ والے جلسوں کا ذکر بہت اچھا لگا ۔کیونکہ میری عمر کا ایک لمبا عرصہ ربوہ میں گزرا ہے ۔جزاک اللہ احسن الجزاء ۔الفضل سے پیار بچپن سے ہی ہے ۔ میں روزانہ اس کا قاری ہوں۔ الله الفضل کو ترقیات سے نوازے۔ آمین
• مکرم سمیع الله زاہد۔ کینیڈا سے پیغام بھجواتے ہیں کہ
میں نے ایپ ڈاون لوڈ کی ہوئی ہے ۔ میں روزانہ الفضل پڑھ لیتا ہوں ۔ اخبار بہت ترقی کر رہا ہے۔ اور بہترین انداز میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ الله تمام کام کرنے والوں کو جزاء دے۔آمین
• مکرم اےوائی منیب لکھتے ہیں۔
ماشاء الله۔ بہت علمی اور بالخصوص تاریخی مضامین شامل اشاعت ہیں۔ اللهم زد فزد و بارک الله لکم
• مکرمہ درثمین احمد ۔جرمنی سے تحریر کرتی ہیں :
گزشتہ اخبار کے سارے مضامین ہی بہت عمدہ ہیں مگر مجھے شاستری صاحب کا مضمون سب سے لاجواب لگا بہت محنت سے کوائف اکٹھے کئے گئے ہیں۔ ماشاء اللہ ۔
• مکرمہ قدسیہ محمود تحریر کرتی ہیں :
ماشاء اللہ جلسہ سالانہ نمبر بہت اچھا لگا ۔بہت سارے ملکوں کی جلسہ سالانہ کی تاریخ کا پتا چلا ۔اللہ تعالیٰ آپ کی ٹیم کو بہترین جزا دے آمین۔
• مکرمہ امتہ الشافی امریکہ سے لکھتی ہیں :
ماشاء اللہ بہت اچھا لکھا گیا ہے ۔
٭٭٭