• 25 اپریل, 2024

ایڈیٹر کے نام خط

• مکرم بشارت احمد شاہد ۔مبلغ سلسلہ لٹویا تحریر کرتے ہیں :
الفضل کا معیار بہت اچھا اور معیاری ہے۔ معلومات سے بھر پور۔ربوہ کی کمی دور ہوگئی ہے ۔اسے دیکھ کر ربوہ کا سابقہ دور یاد آجاتا ہے جب ہر روز اخبار گھر میں آتا تھا ۔میں روزانہ 100سے زائددوستوں اورعزیزوں کو اخبار بھجواتا ہوں ۔اگر کسی دن تاخیر ہوجائے تو فوراً میسجز آنے شروع ہوجاتے ہیں ۔جس سے اسکی مقبولیت اور چاہت کا اندازہ ہوتا ہے ۔میں روزانہ ہی تقریبا الفضل کے کسی ایک آرٹیکل کاقرغیز اور ازبک زبان میں ترجمہ کرکے اپنی ویب (web) پر ڈال دیتا ہوں ۔جس پر جانے سے الفضل لنک تک براہ راست رسائی ہوجاتی ہے اور یوں براہ راست اخبار بھی پڑھا جاسکتا ہے ۔اللہ تعالیٰ الفضل کو دن دونی رات چوگنی ترقیات عطا کرتا رہے ۔

(نوٹ از ایڈیٹر)

جزاہم اللہ تعالیٰ خیرا ً۔ اللہ تعالیٰ نے کیسے کیسے لوگ جماعتی آرگن الفضل سے پیار اور محبت رکھنے والے دیئے ہیں کہ وہ الفضل کی اشاعت کا نئے سے نیا طریق ایجاد کرتے رہتے ہیں اور یوں الفضل دنیا کے کونے کونے میں پیغام حق پہنچانے کا ذریعہ بنتا ہے ۔امید ہے باقی قارئین جن کو دنیا بھر کی مختلف زبانوں میں مہارت حاصل ہے اس ذریعہ کو اپنا کر پیغام حق پہنچانے والے ہوں گے ۔اس سے قبل مکرمہ ڈاکٹر امینہ طارق نے امریکہ سے بعض حصوں کا انگریزی میں ترجمہ کرنے کا کام شروع کیا تھا۔ کان اللّٰہ معہم ۔

پچھلا پڑھیں

درخواستِ دعا

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2021