صرف خدا کا فضل
اربوں کی تعداد میں لوگ اب بھی موجودہ مغربی طرز تعلیم کو اپنی معاشی حالت کی بہتری کا واحد ذریعہ سمجھنے کی غلط فہمی کا شکار ہیں اور اسی معاشی حالت کی بہتری کو وہ خود کو لوگوں کی نظر میں مقبول ہونے اور بلند مرتبہ دلانے کا راستہ سمجھ کر جلد سے جلد دولت کمانا چاہتے ہیں۔ نہ تو یہ ہر دلعزیزی، مقبولیت، عزت و احترام اور بلند مرتبہ حاصل کرنے کا ذریعہ ہے اور نہ ہی تعلیم آپ کو دولت مند بنا سکتی ہے۔ البتہ محدود آمدنی والا ایک نوکر یا غلام ضرور بنا دیتی ہے۔ ہاں اللہ کا فضل انسان کو دولت مند بنا سکتا ہے۔
(مرسلہ: کاشف احمد)