• 8 جولائی, 2025

دعا کا تحفہ

نماز شروع کرنے کی دعا نمبر1

حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہؐ جب نماز شروع کرتے تو تکبیر تحریمہ (اَللّٰہُ اَکْبَرُ) کہنے کے بعد یہ پڑھتے:

وَجَّھتُ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ فَطَرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرضَ حَنِیْفًا وَّمَا اَنَا مِنَ المُشرِکِینَ،اِنَّ صَلَاتِی وَ نُسُکِیْ وَ مَحْیَایَ وَمَمَاتِیْ لِلّٰہِ رَبِّ العَالَمِینَ لَا شَرِیکَ لَہٗ وَبِذَالِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا مِنَ المُسْلِمِیْنَ اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْمَلِکُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ،اَنْتَ رَبِّی وَ اَنَا عَبْدُکَ۔ظَلَمْتُ نَفْسِیْ وَ اعْتَرَفْتُ بِذَنْبِی فَاغفِرْلِی ذُنُوبِیْ جَمِیْعًا اِنَّہٗ لَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلَّا اَنْتَ وَاھْدِنِیْ لِاَحْسَنِ الْاَخْلَاقِ لَا یَھْدِیْ لِاَحْسَنِھَا اِلَّااَنْتَ وَاصْرِفْ عَنِّی سَیِئَھَا لَا یَصْرِفُ عَنِّیْ سَیِّئَھَااِلَّا اَنْتَ لَبَّیْکَ وَسَعْدَیْکَ وَالخَیرُ کُلُّہٗ فِیْ یَدَیْکَ وَالشَّرُّ لَیْسَ اِلَیْکَ اَنَا بِکَ وَاِلَیْکَ تَبَارَکْتَ وَ تَعَالَیْتَ اَسْتَغفِرُکَ وَ اَتُوبُ اِلَیْکَ

(مسلم کتاب الصلٰوۃ)

ترجمہ: مَیں نے اپنی توجّہ اُس ذات کی خاطر موحّدہو کر پھیری جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور مَیں مشرکوں میں سے نہیں ہوں۔بے شک میری نماز اورمیری عبادتیں اور میرا جینااور میرامرنا اللہ کے لئے ہے جو تمام جہانوں کا ربّ ہے۔ اُس کا کوئی شریک نہیں۔اِسی بات کا مجھے حکم ہے۔ اور میَں مسلمانوں میں سے ہوں۔ اے اللہ! تو بادشاہ ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔تو میرا ربّ ہے اورمیَں تیرا بندہ ہوں میَں نے اپنی جان پر ظلم کیا اور اپنے گناہوں کا اقراری ہوں پس مجھے میرے سارے گناہ بخش دے۔تیرے سوا کو ئی گناہ نہیں بخشتا۔ اے اللہ!بہترین اخلاق کی طرف میری راہنمائی فرما۔تیرے سوا کوئی نہیں جو بہترین اخلاق کی طرف ہدایت دے اورمجھے بد اخلاق سے بچا لے۔ کوئی نہیں جومجھے بداخلاق سے بچائے سوائے تیرے۔مَیں حاضر ہوں اوریہ میری سعادت ہے اور تمام خیر تیرے ہاتھوں میں ہے اور شرّ تیری طرف (منسوب) نہیں ہوسکتا۔ مَیں تیرے ساتھ ہوں اورتیری طرف ہوں۔ تو برکت والا اور بلند شان والا ہے۔ مَیں تجھ سے بخشش طلب کرتا ہوں اور تیری طرف رجوع کرتاہوں۔

(مناجات رسولؐ از خزینۃ الدعا مرتبہ علامہ ایچ ایم طارق ایڈیشن2014ءصفحہ58-59)

(مرسلہ: عائشہ چوہدری۔ جرمنی)

پچھلا پڑھیں

قطعہ

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اکتوبر 2022