• 16 جنوری, 2021

صفات خدائی کے مظہر اتم

حضرت مسیح موعودؑ فرماتے ہیں:
’’ہمارے سید و مولیٰ جناب مقدس الانبیاءﷺ کی نسبت صرف حضرت مسیح نے ہی بیان نہیں کیا کہ آنجناب ﷺ کا دنیا میں تشریف لانا درحقیقت خدائے تعالیٰ کا ظہور فرمانا ہے بلکہ اس طرز کا کلام دوسرے نبیوں نے بھی آنحضرت ﷺ کے حق میں اپنی اپنی پیشگوئیوں میں بیان کیا ہے اور استعارہ کے طور پر آنجنابﷺ کے ظہور کو خداتعالیٰ کا ظہور قرار دیا ہے بلکہ بوجہ خدائی کے مظہر اتم ہونے کے آنجنابﷺ کو خدا کر کے پکارا ہے۔چنانچہ حضرت داؤد ؑ کے زبو ر میں لکھا ہے۔ ’’تو حسن میں بنی آدم سے کہیں زیادہ ہے۔تیرے لبوں میں نعمت بنائی گئی اس لئے خدانے تجھ کو ابد تک مبارک کیا (یعنی تو خاتم الانبیاء ٹھہرا) اے پہلوان تو جاہ و جلال سے اپنی تلوار حمائل کر کے اپنی ران پر لٹکا۔ امانت اور حلم اور عدالت پر اپنی بزرگواری اور اقبال مندی سے سوار ہوکر تیرا داہنا ہاتھ تجھے ہیبت ناک کام دکھائے گا۔ بادشاہ کے دشمنوں کے دلوں میں تیرے تبرتیزی کرتے ہیں۔ لوگ تیرے سامنے گر جاتے ہیں ۔اے خدا تیرا تخت ابد الٓاباد ہے ۔ تیری سلطنت کا عصا راستی کا عصا ہے۔ تونے صدق سے دوستی اور شر سے دشمنی کی ہے اسی لئے خدا نے جو تیرا خدا ہے خوشی کے روغن سے تیرے مصاحبوں سے زیادہ تجھے معطر کیاہے۔ (دیکھو زبور45)‘‘

(توضیح مرام۔روحانی خزائن جلد3حاشیہ ص65، 66)

؎وہ آج شاہِ دیں ہے وہ تاج مرسلیں ہے
وہ طیب و امیں ہے اسکی ثناء یہی ہے

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جنوری 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 جنوری 2021