• 2 مئی, 2024

شمال مغربی بلغاریہ میں ضرورت مندوں کی امداد

دسمبر کے مہینے میں موجودہ کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے بڑھتی ہوئی مالی مشکلات اور بے روز گاری کے حالات میں، اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل سے جماعت احمدیہ بلغاریہ کو بلغاریہ کے اِس وبا سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں میں ضروری اشیاء کے پیکیجز اور جماعتی پمفلٹس تقسیم کرنے کی توفیق عطاء فرمائی۔ اِن پیکجز کی تقسیم کے لئے ہیومینیٹی فرسٹ جرمنی نے فنڈز مہیا کئے۔ ان میں سے زیادہ تر پیکجز بچوں اور اُن لوگوں میں تقسیم کئے گئے جو سوشل سینٹرز میں رہتے ہیں یا جن کی ذمہ داری برکوویتسا، مونٹانا، لُوم، ویدِن، پلودیو، اور بلاگویو گراڈ کی میونسپلٹیز نے اُٹھا رکھی ہے۔ اِن ڈونیشنز پر میونسپلٹیز نے ان اقدام کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

’’مونتانا‘‘ میونسپلٹی کے ’’سینٹ مینا‘‘ کمپلیکس کی ڈائریکٹر مسز ایلیوا نے کہا کہ:
’’آج کی مادی دنیا میں، آپ نے ہم پر ثابت کر دیا ہے کہ اب بھی انسانیت، سمجھ بوجھ اور ضرورت مندوں کے لیے ہاتھ پھیلانے والے لوگ موجود ہیں۔ روزانہ کی مشکلات پر قابو پانے اور شدید معذوری والے بچوں کی ضروریات کے لیے بہتر دیکھ بھال فراہم کرنے کے لیے آپ کی مدد کے لیے آپ کا شکریہ۔

اور ہم، وہ مائیں جو ’’مدر اینڈ بیبی‘‘ یونٹ برائے صحت اور سماجی خدمات ’’سینٹ مینا‘‘ کے کمپلیکس میں اپنے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں، آپ کی اس مدد کے لئے شکر گزار ہیں۔ اس عمل کے ساتھ، آپ نے ہماری زندگی کے مشکل لمحات میں ہمارا ساتھ دیا ہےکہ جبکے ہم اکیلے اپنے بچوں کی پرورش کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ مجھے پوری امید ہے کہ مستقبل میں ہمیں آپ کی حمایت اور مدد ملے گی کیونکہ ہم سب سے قیمتی چیز یعنی بچوں کی نشوونما کے لیے ایک بہتر ماحول اور حالات فراہم کرنے کی خواہش کے ساتھ متحد ہیں۔ میرے دل کی گہرائیوں سے آپ کا شکریہ!‘‘

وِدن میونسپلٹی کے میئر ڈاکٹر تسویتان سنکوف نے تحریری طور پر اظہار تشکر کیاکہ :
’’براہ کرم اپنے عطیہ کے لیے میرا دل سے شکریہ قبول کریں۔‘‘

میونسپلٹی آف وڈن میں سماجی خدمات کے انتہائی ضرورت مند صارفین کے لیے آپ نے جو فوڈ پیکجز فراہم کیے ہیں وہ ایک بہترین تحفہ ہیں۔ میں ان نیک اقدام کو سراہتا ہوں، کہ جن سے انتہائی کمزور طبقے کے بہت سے لوگ خوش ہوں گے۔

اس نیک کام کے لئے آپ کا شکریہ اور آپ کو اس کا اجر ملے! میں آپ اور آپ کے ساتھیوں کی صحت، خوشحالی، بہت سی کامیابیوں اور نئے سماجی اقدام کی تمنا کرتا ہوں!‘‘

سنٹر فار پبلک سپورٹ کی ٹیم – بلاگویو گراڈ میونسپلٹی نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ :
’’بلاگویو گراڈ میونسپلٹی کے سوشل سروسز کمپلیکس کے بجٹ یونٹ کے بچوں اور پسماندہ خاندانوں کو فراہم کی گئی مدد اور ہمدردی کے لیے بے انتہا شکریہ۔‘‘

دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں پہلے سے بڑھ کر نیکیا ں کرنے کی توفیق عطاء فرمائے اورحقیقی رنگ میں خلافت کا سلطانِ نصیر بنائے۔ آمین

(سدید احمد ۔معتمد مجلس خدام الاحمدیہ بلغاریہ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 فروری 2022

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ