• 17 مئی, 2024

علامتِ توبہ

حضرت انسؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ گناہ سے سچی تو بہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں۔ جب اللہ تعالیٰ کسی انسان سے محبت کرتا ہے تو گناه اسے کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ یعنی گناہ کے محرکات اسے بدی کی طرف مائل نہیں کر سکتے اور گناہ کے بدنتائج سے الله تعالیٰ اسے محفوظ رکھتا ہے۔ پھر آنحضورؐ نے یہ آیت پڑھی ۔ ’’اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔‘‘ عرض کیا گیا یا رسول اللہؐ! توبہ کی علامت کیا ہے؟ آپؐ نے فرمایا ۔ ندامت اور پشیمانی علامتِ توبہ ہے۔

(الدر المنثور جلد 1 صفحہ 261، قشیریہ باب التوبہ صفحہ 49)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2020