• 20 مئی, 2024

ہنگری میں جلسہ سیرت النبی ﷺ

الله تعالیٰ کے فضل و کرم سے اس سال کا پہلا پروگرام جلسہ سیرت النبی ﷺ کے مبارک موضوع پر رکھا گیا۔

پروگرام کے لئے 24جنوری 2020ء کا دن مقرر کیا گیا۔ احباب جماعت کو جلسہ کی اطلاع بروقت پہنچا دی گئی۔ یاد دہانی بھی کروائی گئی۔ نماز جمعہ کے بعد حضور انور کا خطبہ جمعہ ایم ٹی اے پربراہ راست سنایاگیا۔ دوستوں کی تواضع چائے سے کی گئی۔ نماز مغرب باجماعت ادا کی گئی اورپھر اجلاس کا آغاز کیا گیا۔

پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا جو مکرم عطاءالمقیت نے کی اورحدیث مکرم ظفریاب اور نظم مکرم عبد الستار بھٹی نے پڑھی۔ آنحضور ﷺ کے کے بعض سوانحی واقعات مکرم وقاص احمد باجوہ نے پیش کئے۔

آخر پر خاکسار نے سیرت النبی ﷺ کے اہم موضوع پر اپنی تقریر کی اور دعا سے اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد حاضرین کی خدمت میں عشائیہ پیش کیا گیا اس جلسہ کی حاضری 10رہی۔

الله تعالیٰ ہم سب کو عشق رسولؐ کو حقیقی رنگ میں سمجھنے والا اور عشق رسول کے رنگ اپنے پر چڑھانے والا بنائے۔ اور اجلاس کے ثمر آور اثرات ظاہر فرمائے۔ آمین

(عطاءالوحید۔ہنگری)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2020

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2020