عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ لِي رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ’’اِتَّقِ اللّٰهِ حَيْثُمَا كُنْتَ، وَأَتْبِعِ السَّيِّئَةَ الحَسَنَةَ تَمْحُهَا، وَخَالِقِ النَّاسَ بِخُلُقٍ حَسَنٍ‘‘
حضرت ابو ذر ؓبیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے نصیحت کرتے ہوئے فرمایا:
تم جہاں کہیں ہو اللہ کا تقویٰ اختیار کرتے رہو ۔ کسی گناہ کے سر زد ہوجانے کے بعد نیکی کرو کیونکہ نیکی گناہ کو مٹا دیتی ہے ۔ اور لوگوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آؤ۔
(ترمذی ابواب البر والصلۃ بَابُ مَا جَاءَ فِي مُعَاشَرَةِ النَّاسِ)