• 1 مئی, 2024

مکرم سلطان محمود انور صاحب کی یاد میں

وہ اک سلطان تھے محمود بھی تھے اور انور بھی
معلم بھی مربی بھی مناظر بھی مقرر بھی
اگرچہ علم ہے ہر شخص اس دنیا سے جاتا ہے
انہیں مرحوم کہنے سے کلیجہ منہ کو آتا ہے
حقیقی معنوں میں وہ وقف کا مطلب سمجھتے تھے
ہمیشہ دین کو دنیا پہ وہ ترجیح دیتے تھے
خلیفہ کی اطاعت میں گزاری زندگی ساری
ہمیشہ ان کے کندھوں پر فرائض تھے بہت بھاری
ہر اک تحریر اور تقریر ُپر تھی حق و حکمت سے
دلوں کو جیت لیتے تھے مروت اور محبت سے
دعا ہے مستقل جاری رہے فیضان نسلوں تک
دلوں میں جاگزیں ہوعلم اور عرفان صدیوں تک

(امۃ الباری ناصر)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 مارچ 2021

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 مارچ 2021