• 15 مئی, 2024

خوشیاں مناؤ مومنو رمضان آگیا

خوشیاں مناؤ مومنو رمضان آگیا
باطن صاف کرانے رمضان آگیا
توفیق نماز پڑھنے کی دیتا ہمیں خدا
روزے ہمیں رکھانے رمضان آگیا
ذکر و فکر تو کرتے ہیں سارے ہم یہاں
نیکیاں اور بڑھانے رمضان آگیا
خدا کو یاد کریں نوافل پڑھیں گے ہم
قرآن اور پڑھانے رمضان آگیا
سُستیاں ترک کریں بن جائیں سارے نیک
خدا کی محبت جگانے رمضان آگیا
روزے کا اجر دے گا مولا خود تمہیں
رب سے پیار بڑھانے رمضان آگیا
تراویح پڑھیں گے اور دل سے کریں سجود
گناہوں کو معاف کرانے رمضان آگیا
آقا پہ درود بھیجیں خدا کو کریں ہم یاد
سجدوں میں اشک بہانے رمضان آگیا
بھٹی تیرا نصیب ہے پھر مل گیا رمضان
بھر پور فائدہ دینے رمضان آگیا
مسرور تجھے دیکھ کر ہوتا ہے یہ گماں
تجھ سے ملانے شائد رمضان آگیا
آقا کا ہوں غلام آقا پہ ہوں فدا
گنبد سبز دکھانے رمضان آگیا

(اے آر بھٹی)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 اپریل 2022

اگلا پڑھیں

آج کی دعا