• 23 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 جولائی 2020ء

امریکہ میں 24 گھنٹوں  میں کورونا مریضوں کی تعداد میں انتہائی اضافہ/جنوبی افریقہ میں بھی مزید  پھیلاؤ کے خدشات/امریکی صدر ٹرمپ نے ماسک پہننا شروع کردیا/ایرانی رہنماؤں کی عوام سے اپیل

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :1 کروڑ27لاکھ 41 ہزار                     اموات: 5لاکھ65ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)


براعظم/ علاقے
متأثرین
امریکہ 6473941
یورپ 2907654
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر ، لیبیا،شام ، فلسطین،ترکی وغیرہ) 1271338
جنوب مشرقی ایشیا 1130247
افریقہ 461296
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ،آسٹریلیاء ،فجی ، جاپان ، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 241267

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین

  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 3097300 132683
2 برازیل 1800827 70398 45048 1214
3 روس 849553 22674 28637 551
  (who.int)
افریقہ

کل متأثرین: 5لاکھ 78ہزار

اموات:13ہزار

ریکور ہونے والے : 2 لاکھ85ہزار

(African   News)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 264184 3971 13497 111
2 مصر 81158 3769 923 67
3 نائجیریا 31987 724 664 15

دنیا بھر  میں 24 گھنٹوں میں  اب تک اس وائرس سےRECOVERہونے والوں کی تعدادمیں انتہائی خوش آ ئیند اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ چنانچہ یہ تعداد3لاکھ 86 ہزار رہی جبکہ اب تک کی  کُل تعداد 70لاکھ26ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ12لاکھ44ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں9لاکھ95ہزار  جبکہ روس میں5 لاکھ34ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک1لاکھ 64ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں4ہزار 5سوکااضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • ہندوستان میں کورونا مریضوں کی تعداد تقریبا ساڑھے 8 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 28 ہزار 6 سو    کا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد ممکنہ طور پر ایک ہفتے کے لاک ڈاؤن کے نفاذ پر غور جاری ہے۔ (الجزیرہ)
  • جنوبی افریقہ میں گزشتہ دنوں مزید 13 ہزار افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے  جس کے بعد اب تک کی کل تعداد 2 لاکھ 64 ہزار ہوچکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت نے عوام کو ایک سنگین اور مہلک لہر کی بابت بھی ممکنہ خدشہ سے آگاہ کیا ہے۔ (الجزیرہ)
  • امریکی صدر  ٹرمپ  جو اب تک ماسک  پہننے  کے خلاف رہے ہیں اور سماجی مقامات پر بھی ماسک پہننے سے کتراتے آئے ہیں ، نے گزشتہ دنوں  بعض زخمی فوجییوں اور ڈاکٹرز کی عیادت کے دوران ماسک  پہن کر اپنی روش تبدیل کر لی ہے۔ (الجزیرہ)
  • ایران میں   کورونا  مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد مقامی لیڈر وں نے بھی  عوام کی رہنمائی اور آگاہی کیلئے کوشش شروع کردی ہے۔ اسی طرح عوام سے مزید احتیاطیں کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔ (الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

الفضل آن لائن 11 جولائی 2020

اگلا پڑھیں

ارشاد باری تعالیٰ