تجھے مبارک صد مبارک ہو 1913ء سے آج تک چھپتارہا یہ روزنامہ الفضل
•مکرم اے آر بھٹی۔ ملبورن آسٹریلیا سے لکھتے ہیں۔
خاکسار بطور تہنیت روزنامہ الفضل کے اجراء سے لیکر اب تک اس کی سالگرہ پر چند اشعار آپ کی خدمت میں بغرض دعا پیش کرتا ہے۔
نظم بعنوان ’’سالگرہ الفضل‘‘
خدا کے فضلوں میں ایک فضل ہے یہ روزنامہ الفضل
پچھلے 109 سال سے چھپ رہا ہے یہ روزنامہ الفضل
خدا اسے ترقی سے ہمیشہ ہمکنار کرے
اسی طرح روحانی پیاس بجھاتا رہے یہ روزنامہ الفضل
خلفائے وقت کی دعاؤں کے طفیل
دنیا میں پھیلاتا رہے، نورہدایت یہ روزنامہ الفضل
افریقہ ہو، امریکہ ہو یا یورپ ہویا دنیا کا ہو ہر کونہ
پیغام حق ہر سُو پہنچاتا رہے یہ روزنامہ الفضل
پیارے امام کی ہمیشہ رہنمائی میں
چھپتا رہے ہر روز پیارا یہ روزنامہ الفضل
ہمیں دل و جان سے یہ بہت پیارا ہے
سکوں پاتےہیں جب ملتا ہے ہمیں یہ روزنامہ الفضل
احکام خداوندی اور ارشادات آقائے مدنی
پڑھنے کوہمیں دیتا ہےروزانہ یہ روزنامہ الفضل
سلطان القلم کےملفوظات اور ارشادات مسرور
ہمیں ہر آن پہنچاتا ہے یہ روزنامہ الفضل
اس روزنامہ میں چھپتی ہیں اور بھی کئی تحریریں
قلبی سکوں دیتا ہے سب کو یہ روزنامہ الفضل
خدا اسے ترقی دے اور فیض پائیں سب لوگ
اپنوں پرائیوں کے لئے بنے باعث ہدایت یہ روزنامہ الفضل
بھٹی تو بھی دعائیں کر اور کریں سب لوگ
دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرے یہ روزنامہ الفضل
خدا توفیق و اجر دے اُن سب کو جوحصہ لیتے ہیں
جن کی محنت سےلندن سے مرتب ہوتا ہے یہ روزنامہ الفضل
خدانے تیری کاوشوں میں برکت ڈالی اے محمودؓ
تجھے مبارک صد مبارک ہو 1913ء سے آج تک چھپتارہا یہ روزنامہ الفضل