• 18 اپریل, 2024

Covid-19 عالمی اپڈیٹ 12 اگست 2020ء

جرمنی میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ/اردن نے شام سے ملحقہ بارڈر بند کردیا/ناروے میں 10 روزہ قرنطینہ پالیسی لاگو/ویتنام میں آئندہ 10 روز حساس قرار دے دئے گئے/فلپائن نے روس سے ویکسین طلب کرلی

اعدادو شمار

متاثرہ افراد :02 کروڑ3لاکھ88ہزار                     اموات: 7لاکھ43ہزار

براعظم صورتحال

(عالمی ادارہ صحت کے  ماتحت علاقے)

براعظم/ علاقے متأثرین
امریکہ 10799062
یورپ 3606373
جنوب مشرقی ایشیا 2757822
مشرقی بحیرہ روم کے علاقے (مصر، لیبیا، شام، فلسطین، ترکی وغیرہ) 1669933
افریقہ 903249
جزیرہ جات (نیوزی لینڈ، آسٹریلیاء، فجی، جاپان، ملائیشیاء وغیرہ ممالک) 383739

درجہ بندی ممالک بلحاظ متأثرین


  ملک کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 امریکہ 5039709 162104 39894 557
2 برازیل 3057470 101752 22048 703
3 ہندوستان 2329638 46091 60963 834
  (who.int)
افریقہ

کُل متأثرین: 10لاکھ 65ہزار

اموات: 23ہزار 9سو

ریکور ہونے والے: 7لاکھ 58ہزار

(BBC)

درجہ بندی کُل متأثرین کُل اموات متأثرین (24 گھنٹے) اموات (24 گھنٹے)
1 جنوبی افریقہ 563598 10621
2 مصر 95834 5059 168 24
3 نائجیریا 46867 950

دنیا بھر  میں اب تک اس وائرس  RECOVER ہونے والوں کی  کُل تعداد 1 کروڑ 26لاکھ16ہزار ہے۔ جن میں برازیل میں سب سے زیادہ25لاکھ50ہزار لوگRecover ہوئے،اس کے بعدامریکہ  میں17لاکھ14ہزار  جبکہ ہندوستان میں16لاکھ39ہزار Recover ہوئے ہیں۔

 (John Hopkins University)

گزشتہ 24 گھنٹوں میں  عالمی سطح پر  متأثرین کی  تعدادمیں تشویشناک02لاکھ 53ہزارکااضافہ ہوا۔اسی طرح  اموات میں5ہزار7سوکا تشویشناک اضافہ  ہوا ہے۔

https://covid19.who.int/

عالمی خبریں

  • جرمنی میں   کورونا کیسز میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، جو کہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران ہونے والا سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ مقامی ادارہ صحت کے مطابق 1226 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ مئی سے اب تک کی  سب سے زیادہ تعداد ہے۔حکام کے مطابق  یہ امر انتہائی  تشویش ناک ہے اور اگر  بروقت احتیاط نہ برتی گئی تو حالات بگڑنے کا بھی احتمال ہے۔(الجزیرہ)
  • اردن میں کورونا کیسز  میں  اضافہ کے بعد حکومت نے شام سے ملحقہ بارڈر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فی الحال  ایک ہفتہ کیلئے بارڈر بند کیا جائے گا جس کا اطلاق جمعرات سے ہوجائے گا۔(الجزیرہ)
  • ناروے میں کورونا کیسز میں اضافہ کے بعد حکومت نے قرنطینہ پالیسی دوبارہ لاگو کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق   بیرون ملک سے آنے والے تمام مسافروں کو 10 روزہ قرنطینہ اختیار کرنا ہوگا ۔اس پالیسی کا زیادہ تر اطلاق پولینڈ ، مالٹا ، قبر ص ، ہالینڈ، ڈنمارک اور سویڈن سے آنے والے  مسافروں پر ہوگا۔(الجزیرہ)
  • ویتنا می وزیراعظم  نے آئندہ 10 روز  انتہائی حساس قرار دے دئے ہیں۔ان کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر آئندہ 10 روز ہمیں انتہائی احتیاط سے کام لینا ہوگا۔(الجزیرہ)
  • فلپائنی حکومت نے کورونا ویکسین کے حصول کیلئے روس سے رابطہ شروع کردیا ہے۔اس سلسلہ میں فلپائنی ماہرین کی ایک ٹیم جلد روسی  میڈیکل بورڈ سے ملاقات کرے گی۔(الجزیرہ)

(ابوحمدانؔ)

پچھلا پڑھیں

ولادت

اگلا پڑھیں

الفضل آن لائن 12 اگست 2020